Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شدید الرجی کے مریض کورونا ویکسین لے سکتے ہیں؟

ویکسین کی دوسری خوراک 21 دن بعد دی جاتی ہے۔ (فوٹو: ٹوئٹر)
وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹرمحمد العبدالعالی نے کہا ہے کہ وہ افراد جنہیں شدید الراجی کی شکایت رہتی ہے انہیں ویکسین لینے کی سفارش نہیں کریں گے۔ ویکسین لینے سے قبل ڈاکٹرکو اپنی حالت کے بارے میں آگاہ کریں۔ 
ویب نیوز اخبار 24 کے مطابق ترجمان وزارت صحت نے پریس کانفرنس کے دوران ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ افراد جنہیں کھانے وغیرہ سے معمولی سی الرجی کی شکایت ہو انہیں ویکسین دی جاسکتی ہے، البتہ الرجی کے وہ مریض جن کی حالت نازک ہو جاتی ہے اور انہیں الرجی کی وجہ سے ہسپتال میں داخل کرانا پڑتا ہے یا وہ ہمیشہ اس مرض سے بچاؤ کےلیے اینٹی الرجی کے انجکشن لیتے ہیں ایسے مریضوں کے لیے ہم ویکسین لینے کی سفارش نہیں کرسکتے۔ 

 جن افراد کو شدید الرجی ہے انہیں ویکسین تجویز نہیں کرتے۔ (فوٹو: عاجل)

دوسری جانب ویب نیوز عاجل کے مطابق ڈاکٹر عبدالعالی نے مزید کہا وائرس کے خلاف جو ویکسین دی جارہی ہے اس کی دوسری خوراک لینا انتہائی اہم ہے کیونکہ دوسری خوراک کے بعد ہی جسم اس مرض کے خلاف اینٹی باڈیز بنا کر قوت مدافعت پیدا کرتا ہے۔ 
دوسری خوراک کے حوالے سے ڈاکٹر عبدالعالی کا کہنا تھا کہ پہلی ویکسین کے 21 دن بعد دوسری خوراک دی جاتی ہے۔ 
وزارت کی جانب سے مقررہ صحتی ایپ پر رجسٹر کرنے کے بعد پروگرام کے مطابق دوسری خوراک کے لیے بھی شیڈول جاری کیا جاتا ہے۔ 
واضح رہے سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی نے مملکت کے لیے ’فائزر اور بائیو این ٹک کی ویکسین کی منظوری دی تھی۔ ویکسین لگانے کے لیے صحتی ایپ پر رجسٹریشن کا آغاز منگل سے کیا گیا تھا جس کے تحت اب تک چار لاکھ کے قریب افراد نے خود کو رجسٹر کروایا ہے۔
خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، https://www.urdunews.com/node/304696

شیئر: