Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

موٹر سائیکل کی درآمد کے لیے شرائط کیا ہیں؟

موٹر سائیکل چیسس نمبر کے بغیر درآمد نہیں کی جاسکتی۔(فوٹو عاجل) 
سعودی کسٹم نے کہا ہے کہ موٹر سائیکل درآمد کرنے کے لیے خاص ماڈل کی کوئی پابندی نہیں۔ کسی بھی سال کی بنی ہوئی موٹر سائیکل درآمد کی جاسکتی ہے البتہ چیسس نمبر کے بغیر درآمد نہیں کی جاسکتی۔  
عاجل ویب سائٹ کے مطابق سعودی کسٹم نے ٹوئٹر کے اپنے سرکاری اکاؤنٹ پر موٹر سائیکل درآمد کرنے کے ضابطوں کی وضاحت کی ہے۔
اگر موٹر سائیکل 150 سی سی سے کم  ہے تو اسے درآمد کرنے کے لیے بل اور موٹر سائیکل بنانے والی فیکٹری کا سرٹیفکیٹ پیش کرنا ہوگا۔

 موٹر سائیکل پر کسٹم ڈیوٹی 5 فیصد ہے۔(فائل فوٹو عرب نیوز)

  موٹر سائیکل 1500 سی سی سے زیادہ کی ہے تو ایسی صورت میں ایکسپورٹ سرٹیفکیٹ اور سعودی سٹینڈرڈ آرگنائزیشن سرٹیفکیٹ منسلک کرنا ہوگا۔ 
سعودی کسٹم نے بیان میں کہا کہ چیسس نمبر کے  بغیر موٹر سائیکل کو مملکت لانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ موٹر سائیکل پر کسٹم ڈیوٹی 5 فیصد ہے۔

شیئر: