Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب نے گایوں کی برآمد شروع کردی

سوڈان کے لیے 800 گایوں کی کھیپ روانہ کی گئی ہے۔ (فوٹو ٹوئٹر)
سعودی عرب نے گایوں کی برآمد شروع کی ہے۔جدہ اسلامی بندرگاہ سے جمعے کو سوڈان کے لیے 800 گایوں کی کھیپ روانہ کی گئی ہے۔ 
اخبار 24 کے مطابق سعودی عرب نے پندرہ برس کے بعد پہلی مرتبہ کسی ملک کو گائیں برآمد کی ہیں۔ 

بڑے ڈیری فارم ہیں جہاں اعلی نسل کی گائیں رکھی جاتی ہیں۔(فوٹو ٹوئٹر)

مملکت نے بیرونی منڈیوں کو مختلف قسم کی سعودی مصنوعات فراہم کرنے کا بڑا منصوبہ بنایا ہے اسی کے تحت گائیں سوڈان کو برآمد کی گئی ہیں۔ 
سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں بڑے بڑے ڈیری فارم ہیں جہاں اعلی نسل کی گائیں رکھی جاتی ہیں۔ سعودی عرب کی ڈیری مصنوعات خصوصا دودھ، لسی، دہی نہ صرف یہ کہ خلیجی ممالک بلکہ پاکستان تک میں مقبول ہیں۔ 

شیئر: