Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مویشیوں کی خریداری پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس

ٹیکس مقررہ شرائط و ضوابط کے تحت وصول کیا جائے گا (فوٹو: العربیہ)
سعودی محکمہ زکوٰۃ و آمدنی نے اونٹوں اور مویشیوں کی خرید و فروخت پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس سے متعلق قواعد و ضوابط جاری کیے ہیں۔ 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق محکمہ زکوٰۃ و آمدنی کا کہنا ہے کہ اونٹوں اور مویشیوں کے سودوں پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس مقررہ شرائط و ضوابط کے تحت وصول کیا جائے گا۔ 
 سعودی شہری نے محکمے سے استفسار کیا تھا کہ کیا اونٹوں، مویشیوں اور گھوڑوں کی خرید فروخت پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس ہے؟
محکمہ زکوٰۃ و آمدنی نے ٹوئٹر کے اکاؤنٹ پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ اگر اونٹوں یا مویشیوں یا گھوڑوں کا سودا کسی ادارے یا کسی ایسے تاجر کی طرف سے کیا گیا ہو جو ویلیو ایڈڈ ٹیکس سسٹم میں رجسٹرڈ ہے اور سالانہ آمدنی تین لاکھ 75 ہزار ریال ہے تو ایسی صورت میں ویلیو ایڈڈ ٹیکس وصول کیا جائے گا۔  
یاد رہے کہ سعودی محکمہ زکوٰۃ و آمدنی نے تمام اشیا و خدمات پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس (واٹ) پانچ فیصد سے بڑھا کر پندرہ فیصد  کیا ہے جو یکم جولائی 2020 سے نافذ ہے۔

شیئر: