Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سیلاب میں پھنسے غیر ملکی کارکنان کو بچایا لیا گیا

غیر ملکی کارکنان بچ جانے پر اللہ کا شکر ادا کر رہے تھے- (فوٹو: المرصد)
 سعودی عرب میں بارش کے باعث سیلاب میں گاڑی الٹ گئی۔ شہری دفاع کے اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرکے کئی تارکین وطن کو سیلابی پانی سے بحفاظت نکال لیا۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔  
المرصد ویب سائٹ کے مطابق ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شہری دفاع کے اہلکار غیر ملکی کارکنوں کو سیلابی پانی سے نکال کر محفوظ جگہ پہنچا رہے ہیں۔ 

ویڈیو میں ایک نوجوان  بچے کو بچانے کے لیے بھاگ رہا ہے- (فوٹو: المرصد)

وڈیو میں ایک جذباتی منظر بھی  ہے جس میں غیرملکی کارکن سیلاب کے دھارے سے بچ جانے کے بعد نئی زندگی ملنے پر ایک دوسرے سے گلے مل رہے ہیں اور شہری دفاع کے اہلکاروں کی بروقت کارروائی کی تعریف کر رہے تھے۔  
محکمہ شہری دفاع  کے حکام کا کہنا ہے کہ جلد ہی اس واقعہ سے متعلق بیان جاری کیا جائے گا۔ 

بچے کو بچانے والی شہری 37 سالہ عامر الشہری ہے- (فوٹو: المرصد)

دوسری جانب ایک اور ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں مقامی شہری سیلاب کے دھارے میں محصور ایک بچے کو بچا رہا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سیلاب کا زور دار دھارا آیا اور مقامی شہری اس  دھارے میں پھنس جانے والے ایک بچے کو بچانے کے لیے آگے بڑھنے کی کوشش کررہا ہے۔ موقع پر موجود دیگر لوگ اسے اس پرخطر مہم سے باز رکھنے کی کوشش کررہے ہیں تاہم مقامی شہری نے بچے کو بحفاظت نکال لیا۔ 
سوشل میڈیا  پر صارفین کا کہنا ہے کہ جس سعودی نے بچے کو بچایا وہ 37 سالہ عامر الشہری ہے۔ یہ واقعہ عسیر کے شمال مغرب میں احد ثربان کے مقام پر پیش آیا۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: