Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کے 110 نئے کیسز، چار اموات

متاثرین کی مجموعی تعداد تین لاکھ 63 ہزار 692 ہوگئی ہے۔(فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں کورونا کے کیسز میں کمی کا سلسلہ جاری ہے اور گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران 110 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ 
اس طرح ملک میں متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر تین لاکھ 63 ہزار 692 ہوگئی ہے۔
سنییچر9 جنوری کو وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ’پچھلے چوبیس گھنٹے میں 174 مریض شفایاب ہوئے۔

صحت یاب ہونے والوں کی تعداد تین لاکھ 55 ہزار 382 ہو چکی ہے۔(فوٹو اے ایف پی)

صحت یاب ہونے والوں کی تعداد تین لاکھ 55 ہزار 382 ہو چکی ہے‘۔
بیان میں کہا گیا کہ ’چوبیس گھنٹوں میں کورونا سے چار اموات ہوئی ہیں۔ اب تک اس مہلک وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 6 ہزار 286 تک پہنچ گئی ہے‘۔
کورونا وائرس کے سب سے زیادہ مریض ریاض ریجن میں رہے جہاں 40 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ مکہ ریجن میں مریضوں کی تعداد 31 رہی ہے۔
الشرقیہ ریجن اور مدینہ ریجن میں بارہ ، بارہ افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔
عسیر، القصیم، جازان اور تبوک میں تین، تین، نجران میں دو جبکہ الباحہ ریجن میں ایک مریض سامنے آیا ہے۔

کورونا وائرس کے ایکٹو کیسز کی تعداد 2 ہزار 24 رہ گئی(فوٹو روئٹرز)

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ مملکت میں کورونا وائرس کے ایکٹو کیسز کی تعداد 2 ہزار 24 رہ گئی جن میں سے 308 کی حالت نازک ہے۔
یاد رہے کہ وزارت صحت کی جانب سے کورونا ویکسین لگوانے کی مفت سہولت فراہم کی گئی ہے جس کے لیے وزارت کی ایپ پر رجسٹر کرانے کے بعد مقررہ دن ویکسین لگوائی جا سکتی ہے۔
کورونا ویکسینیشن سینٹر ریاض، جدہ اور الخبر میں قائم کیے گئے ہیں دیگر شہروں میں بھی سینٹرز قائم کیے جا رہے ہیں۔

شیئر: