Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’ڈرائیونگ لائسنس ڈیجیٹل نہیں اصل دکھایا جائے‘

توکلنا ایپ میں موجود لنک دکھانا کافی نہیں ہوگا۔ (فوٹو عاجل)
سعودی محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ اگر فیلڈ اہلکار کسی سعودی یا مقیم غیرملکی سے ڈرائیونگ لائسنس طلب کریں تو ڈیجیٹل کے بجائے ڈرائیونگ لائسنس کارڈ دکھایا جائے۔ 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق مقامی شہری نے استفسار کیا تھا کہ اگر فیلڈ اہلکار ڈرائیونگ لائسنس طلب کریں تو آیا ڈیجیٹل لنک دکھانا کافی ہوگا یا باقاعدہ ڈرائیونگ لائسنس کارڈ پیش کرنا ہوگا۔ 
محکمہ ٹریفک نے جواب میں واضح کیا  کہ اگر فیلڈ اہلکار ڈرائیونگ لائسنس یا رخصۃ السیر (وہیکل رجسٹریشن) طلب کریں تو ایسی صورت میں مقامی شہری اور مقیم غیرملکی کے لیے ضروری ہوگا کہ وہ باقاعدہ ڈرائیونگ لائسنس کارڈ یا وہیکل رجسٹریشن کارڈ پیش کرے۔
محکمہ ٹریفک کا کہنا ہے کہ  فیلڈ الکار کو توکلنا ایپ میں موجود لنک دکھانا کافی نہیں ہوگا۔ 
محکمہ ٹریفک نے مزید کہا کہ ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید کے لیے فیس کی ادائیگی، خلاف ورزیوں پر جرمانوں کی ادائیگی اور طبی معائنہ کرانا ہوگا۔  
واضح رہے کہ ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید ابشر کے ذریعے کی جاسکتی ہے۔ 

شیئر: