Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نجی گاڑیوں کے ڈرائیونگ لائسنس کے لیے نئی شرائط کیا؟

محکمہ ٹریفک نے ڈرائیونگ لائسنس کے لیے شرائط نامہ جاری کیا ہے (فوٹو: سوشل میڈیا)
محکمہ ٹریفک نے نجی گاڑیوں کے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے والوں کے لیے شرائط نامہ جاری کیا ہے۔ 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق نجی گاڑیوں کے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کی ایک بنیادی شرط یہ ہے کہ امیدوار ڈرائیونگ کی راہ میں حائل جسمانی معذوری اور امراض سے پاک ہو۔
’اگر امیدوار کسی ایسے مرض میں مبتلا ہو جس کی وجہ سے وہ گاڑی نہ چلاسکتا ہو یا گاڑی چلانے میں اسے مشکل پیش آتی ہو یا ذہنی طور پر اس قسم کی معذوری اسے لاحق ہوگئی ہو جو ڈرائیونگ کی راہ میں حائل ہوتی ہو تو ایسے شخص کو ڈرائیونگ لائسنس نہیں مل سکے گا۔‘

اٹھارہ برس سے کم عمر کے امیدوار کو ڈرائیونگ لائسنس نہیں دیا جائے گا (فوٹو: سوشل میڈیا)

محکمہ ٹریفک سے ٹوئٹر پر مقامی شہری نے دریافت کیا تھا کہ ماضی میں ٹریفک خلاف ورزی کی تھی اب میں ڈرائیونگ لائسنس جاری کرانا چاہتا ہوں کیا سابقہ خلاف ورزی کا جرمانہ ادا کرکے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرسکتا ہوں؟
محکمہ ٹریفک نے واضح کیا ’ اٹھارہ برس سے کم عمر کے امیدوار کو ڈرائیونگ لائسنس نہیں دیا جائے گا۔ ڈرائیونگ لائسنس کے لیے اٹھارہ برس کی عمر ضروری ہے۔‘
دوسری شرط یہ ہے’ ڈرائیونگ لائسنس کے امیدوار کو عدالت نے نشہ آور اشیا کے استعمال یا دھندے یا ذخیرہ کرنے کا مجرم قرار نہ دیا ہو‘۔ تیسری اہم شرط یہ ہے ’ ڈرائیونگ لائسنس کا امیدوار ایسی بیماریوں اور معذوریوں سے پاک صاف ہو جو ڈرائیونگ میں رکاوٹ بنتی ہوں‘۔
چوتھی شرط ڈرائیونگ کا امتحان پاس کرنا ضروری ہے۔ پانچویں شرط یہ ہے کہ ٹریفک خلاف ورزیوں کے جرمانے ادا کرکے ہی درخواست دی جاسکتی ہے۔
غیر ملکیوں سے متعلق چھٹی شرط یہ ہے کہ ان کے پاس سعودی عرب میں قانونی قیام کی دستاویز (اقامہ) ہو۔
یاد رہے کہ سعودی عرب میں بعض لڑکے اور لڑکیاں اٹھارہ برس کی عمر کو پہنچنے سے قبل ہی شوقیہ ڈرائیونگ کرنے لگتے ہیں۔ ایسا کرنا ٹریفک قانون کے خلاف ہے۔
شوقین لڑکیاں اور لڑکے ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر مختلف خلاف ورزیوں کے بھی مرتکب ہوجاتے ہیں۔ ان میں سعودی اور غیر ملکی سب شامل ہیں۔ سعودیوں کی تعداد اس حوالے سے زیادہ ہے۔

شیئر: