Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کے ایکٹیو کیسز دو ہزار سے کم رہ گئے

گذشتہ 24 گھنٹے میں 117 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ (فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں کورونا کے کیسز میں کمی کا سلسلہ جاری ہے اور گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران 117 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ 
اس طرح ملک میں متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر تین لاکھ 63 ہزار 809 ہوگئی ہے۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ مملکت میں کورونا وائرس کے ایکٹو کیسز کی تعداد 2 ہزار سے کم ہوگئی۔ ایک ہزار 970 ایکٹیو کیسز رہ گئے جن میں سے 309 کی حالت نازک ہے۔

’پچھلے چوبیس گھنٹے میں 166 مریض شفایاب ہوئے۔(فوٹو ایس پی اے)

اتوار دس جنوری کو وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ’پچھلے چوبیس گھنٹے میں 166 مریض شفایاب ہوئے۔
صحت یاب ہونے والوں کی تعداد تین لاکھ 55 ہزار 548 ہو چکی ہے‘۔
بیان میں کہا گیا کہ ’چوبیس گھنٹوں میں کورونا سے پانچ اموات ہوئی ہیں۔ اب تک اس مہلک وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 6 ہزار 291 تک پہنچ گئی ہے‘۔
کورونا وائرس کے سب سے زیادہ مریض ریاض ریجن میں رہے جہاں 47 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ مکہ ریجن میں مریضوں کی تعداد 22 رہی ہے۔
عسیر ریجن میں چھ  اور مدینہ ریجن میں پانچ افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

کورونا وائرس کے سب سے زیادہ مریض ریاض ریجن میں رہے(فوٹو ایس پی اے)

حدو د الشمالیہ میں چار، توبک میں تین جبکہ حائل، القصیم اور جازان میں دو، دو جبکہ نجران  اور الجوف ریجن میں ایک، ایک مریض سامنے آیا ہے۔
یاد رہے کہ وزارت صحت کی جانب سے کورونا ویکسین لگوانے کی مفت سہولت فراہم کی گئی ہے جس کے لیے وزارت کی ایپ پر رجسٹر کرانے کے بعد مقررہ دن ویکسین لگوائی جا سکتی ہے۔
کورونا ویکسینیشن سینٹر ریاض، جدہ اور الخبر میں قائم کیے گئے ہیں دیگر شہروں میں بھی سینٹرز قائم کیے جا رہے ہیں۔

شیئر: