Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حائل میں اونٹوں کی 17ویں نیلامی، 45 ملین ریال کی ریکارڈ فروخت

حائل میں اونٹوں کی 17ویں نیلامی میں 45 ملین ریال سے زیادہ کی فروخت ریکارڈ کی گئی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق اس نیلامی میں سعودی عرب کے مختلف علاقوں سے اونٹوں کے شوقین افراد، مالکان اور بریڈرز سمیت 60 ہزار سے زیادہ افراد نے شرکت کی۔
سنیچر کو حائل میں اونٹوں کی نیلامی کا یہ 10 روزہ ایڈیشن اختتام پذیر ہو گیا جس نے نمایاں اقتصادی اور ثقافتی سرگرمیوں کو فروغ دیا۔
اس نیلامی میں ثقافتی ورثے، سیاحت اور تفریح سے متعلق مختلف سرگرمیوں کا بھی اہتمام کیا گیا۔
نیلامی کے ساتھ منعقدہ پروگرام میں مختلف سرگرمیاں اور خصوصی سٹالز بھی شامل تھےجن میں روایتی بازار، دستکاری، پانی رکھنے کے روایتی مشکیزے بنانے اور  فن پارے بھی شامل تھے۔
ان سرگرمیوں کے ذریعے روایتی ہنر اور فنون کو اجاگر کیا گیا جس سے نہ صرف سیاحوں اور مقامی افراد کے تجربے میں اضافہ ہوا بلکہ انہیں حائل کے ثقافتی ورثے اور روایات سے بھی روشناس کرایا گیا۔

شیئر: