Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

موسم سرما سیاحتی سیزن: کنگ عبد اللہ سٹی میں تفریحی سرگرمیوں کا اہتمام

موسم سرما سیاحتی سیزن مارچ کے آخر تک جاری رہے گا (فوٹو: سبق)
کنگ عبد اللہ اکنامک سٹی میں بچوں کی سیاحت کے علاوہ خاندان کے مختلف افراد کے لیے مختلف سرگرمیاں رکھی گئی ہیں۔ اسے سعودی سیاحت بورڈ نے موسم سرما سیزن کے سیاحتی مراکز میں شامل کیا ہے۔ 
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق یہاں منعقد ہونے والا موسم سرما سیاحتی سیزن مارچ کے آخر تک جاری رہے گا جس میں بچوں کی دلچسپی کی کئی سرگرمیوں کا اہتمام کیا گیا ہے۔
کنگ عبد اللہ اکنامک سٹی میں بچوں کے لیے کی جانے والی مختلف سرگرمیوں کا مقصد صرف کھیل نہیں بلکہ بہت سی چیزوں کے بارے آگہی پیدا کرنا بھی ہے۔ 
صبح 11 بجے سے رات گئے تک تمام حفاظتی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے پروگرام منعقد کیے جا رہے ہیں۔ 
کنگ عبد اللہ اکنامک سٹی میں بچوں کے لیے منی گالف کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔
جمان پارک میں بچوں کے لیے حقیقی گالف میدان موجود ہیں جہاں وہ کھیل سکتے ہیں۔ 
ایک بچے کے لیے ٹکٹ 40 ریال سے 50 ریال کے درمیان ہے۔ 

کنگ عبد اللہ اکنامک سٹی کو سیاحتی مراکز میں شامل کیا گیا ہے۔ (فوٹو: سبق)

کنگ عبد اللہ اکنامک سٹی جدہ کے شمال میں ساحل بحیرہ احمر پر ایک سو کل میٹر دور ہے۔ یہاں بچوں کے لیے تمام تفریحی پروگراموں کا اہتمام کیا گیا ہے کہ یہاں آنے کے بعد انہیں کسی اور جگہ جانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ 
کنگ عبد اللہ اکنامک سٹی میں کھیتی باڑی کے حوالے سے ایک منفرد کھیل کا اہتمام بھی کیا گیا ہے جس میں بچوں کو زراعت کا تجربہ حاصل کرنے کا موقع دیا جاتا ہے۔ 
یہاں بچوں کو کھیل ہی کھیل میں گاڑی چلانے اور ٹریفک ضوابط سے آگاہی فراہم کرنے کا بھی خصوصی پروگرام ہے۔ 
کنگ عبد اللہ اکنامک سٹی میں بچوں کے کھیل کے لیے ایک خصوصی کھیل دیوار پر چڑھنا بھی ہے۔ خصوصی حفاظتی ماحول میں بچوں کو یہ شوق پورا کرنے کا موقع دیا جاتا ہے۔ 
اس کے علاوہ دیگر کھیل بھی ہیں جو 12 سال سے کم عمر بچوں کے لیے انتہائی مناسب ہیں۔ 

ایک بچے کے لیے ٹکٹ 40 ریال سے 50 ریال کے درمیان ہے (فوٹو: سبق)

10 سال سے بڑی عمر کے بچوں کے لیے گاڑیوں کا مقابلہ انتہائی شاندار ہے جس میں 700 میٹر طویل ٹریفک پر بچے گاڑیاں چلا کر ایک دوسرے پر بازی لے جانے کا شوق پورا کرسکتے ہیں۔ 
اس کا ٹکٹ 95 ریال سے 115 ریال تک ہے۔

شیئر: