Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’قدرتی ٹانک‘ لہسن کا استعمال کن بیماریوں سے بچاؤ کے لیے مفید؟

لہسن کے پودے کا تعلق پیاز کی نسل سے ہے (فوٹو: الرجل)
کیا آپ جانتے ہیں لہسن بھی مذکر اور مونث دو جنسوں میں تقسیم ہوتا ہے۔ اگر آپ اس کے بارے میں نہیں جانتے تو یقیناً آپ لہسن کے فوائد سے بھی واقف نہیں ہوں گے۔
میگزین الرجل میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق لہسن کے پودے کا تعلق پیاز کی نسل سے ہے۔ یہ متعدد فوائد  کا حامل ہے یہ خون کی گردش  کو بہتر کرتا ہے اور نظام ہاضمہ  کو مضبوط بناتا ہے۔

مذکر مونث کی پہچان

ایسی بہت سی واضح چیزیں جن سے آپ لہسن کے نر یا مادہ کے فرق کو سمجھ سکتے ہیں۔
یہ فرق آپ لہسن اور پیاز کے درمیان مماثلت کے ذریعے جان سکتے ہیں۔ نر لہسن  کی ایک بڑی ڈلی ہوتی ہے جبکہ مادہ لہسن ایک دوسرے کے قریب کئی ڈلیوں پر مشتمل ہوتا ہے اس کی ایک مربوط ڈلی نہیں ہوتی۔
لہسن دنیا بھر میں اُگایا جاتا ہے۔ لوگ اس کو کھانا پکانے میں استعمال کرتے تھے یہاں تک کہ یہ ہر ڈش کا حصہ ہوتا ہے۔ اس کا ذائقہ اور خوشبو دونوں ہی اچھے ہوتے ہیں۔
صرف یہی وجہ نہیں ہے کہ لہسن پوری دنیا میں مشہور ہے بلکہ یہ کچھ ادوار میں علاج معالجے کے لیے بھی استعمال ہوتا رہا ہے کیونکہ اس میں کیلوریز کی مقدار کم اور گندھک کے مرکبات ہوتے ہیں۔

لہسن کی دو جنسیں یعنی مذکر اور مونٹ بھی ہیں (فوٹو: فری پک)

لہسن مختلف وباؤں کے دور میں بھی خاصا مشہور ہوا جیسے انفلوئنزا  یا کچھ دیگر بیماریاں جو ماضی میں پھیلی تھیں۔ اسی طرح ماضی میں یہ قوت مدافعت بڑھانے اور دل کی بیماریوں کے خلاف بھی استعمال کیا جاتا تھا۔
مشرق وسطیٰ میں مصر ی لوگ خالی پیٹ لہسن  کھانے کے لیے مشہور تھے۔ بعد میں ہونے والی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ خالی پیٹ لہسن کھانے سے پیٹ کی بیماریوں سے نجات ملتی ہے اور سانس کی بدبو کو بہتر بناتا ہے۔

لہسن کے فوائد

اگرچہ لہسن کھانے کے بعد منہ سے سخت بدبو آنے لگتی ہے لیکن اس کے بے شمار فوائد کی وجہ سے دنیا بھر کے لوگ  اسے کھاتے ہیں تاکہ ان فوائد کا حصول ممکن ہو۔ وہ فوائد یہ ہیں۔

ریشہ

لہسن عام پودوں میں سے ایک ہے جس میں جسم کے لیے  فائبر ہوتا ہے اور اس سے توانائی حاصل ہوتی ہے۔

اینٹی بائیوٹک

دنیا بھر کے لاکھوں افراد دواساز کمپنیوں کی تیار کردہ اینٹی بائیوٹیکس ادویات پر رقم خرچ کر تے  ہیں لیکن لہسن جو ایک طاقتور قدرتی اینٹی بائیوٹک پودا ہے اس کی طرف کم توجہ دی جاتی ہے۔

جراثیم کش

نر لہسن ایک قدرتی جراثیم کش ہے اور معدے کے لیے قدرتی جراثیم کُش اشیا میں سے ایک ہے اس  کے ذریعے  بیکٹیریا سے نجات مل جاتی ہے۔ لہٰذا اسے خالی پیٹ  کھانے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔

جسم کے لیے سٹرلائزر

خاص طور پر جسم اور منہ کو جراثیم  سے پاک کرنے میں لہسن بہت مفید ہے۔ آپ کو معلوم ہو گا کہ صحت سے متعلق بہت سے ایسے معاملات ہیں جن میں جسم کو اندرونی صفائی کی ضرورت ہوتی ہے اور لہسن وہ چیز ہے جو فوری طور یہ صفائی کر سکتا ہے۔

اہم معدنیات

لہسن میں زیادہ مقدار میں سلفر ہوتا ہے جو جسم کے لیے کافی اہم ہے۔

لہسن کمزور بالوں کو گرنے سے بچاتا ہے اور ان کو مضبوط کرتا ہے (فوٹو: انسپلیش)

بالوں کے لیے فوائد

لہسن سر کی خشکی کا قدرتی علاج ہے۔ اسے کھانے میں استعمال کیا جا سکتا ہے اور ایسے طبی نسخے ہیں جو کچھ اضافے کے ساتھ سر پر لگائے جاتے ہیں۔
لہسن کمزور بالوں کو گرنے سے بچاتا ہے اور ان کو مضبوط کرتا ہے۔
لہسن کو مستقل طور پر استعمال کرنے سے بالوں کی افزائش بڑھتی ہے اور مضبوطی میں اضافہ ہوتا ہے۔
لہسن صحت مند بالوں کو برقرار رکھنے اور انہیں زیادہ چمکدار بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

عمر رسیدگی

لہسن پر کی گئی تحقیق کے مطابق یہ بھورے رنگ کے بالوں کی ظاہری شکل میں تاخیر کرنے کا کام کرتا ہے جو بہت سارے مرد اور خواتین کے لیے بھی بڑی تشویش کا سبب ہوتے ہیں۔

ٹرائگلسرائڈس

ٹرائگلیسرائڈ چربی کی ایک تکلیف دہ قسم ہے اس حوالے سے تحقیق بتاتی ہے کہ لہسن اس چربی کو توڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے یہ رگوں میں رکاوٹ کم کر سکتا ہے جس سے خون کا بہاؤ بہتر ہوتا ہے۔

دل کے لیے مفید

 لہسن دل کی صحت کے لیے بھی مفید ہے، یہ اپنے قدرتی اجزا کی بدولت استعمال کرنے والے کے دل کو بیماریوں سے بچاتا ہے اور ان سٹروکس کو روکنے میں مددگار ہے جو شریانوں کی بندش کا باعث بنتے ہیں۔

بلڈ پریشر

ماہرین غذا اور ڈاکٹر ہائی بلڈ پریشر کے علاج کےلیے لہسن کھانے کا مشورہ دیتے ہیں۔

فالج کا خطرہ

لہسن سے فالج کے اس حملے کا خطرہ کم ہو جاتا ہے جس کا سامنا جسم کو کسی بھی وقت کرنا پڑ سکتا ہے۔اسی طرح دماغی مسائل سے بھی بچاتا ہے۔

حمل

ڈاکٹر حمل کے ابتدائی مرحلے میں حاملہ خواتین کو لہسن کا کثرت سے استعمال کرنے کا مشورہ دیتے ہیں کیونکہ یہ تھکاوٹ اور سستی وغیرہ کا قدرتی علاج ہے۔

بواسیر

لہسن بواسیر کی بیماری کے مسائل جیسے سوزش اور شدید درد سے نجات دلانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

قدرتی ٹانک

لہسن انفلوئنزا کے خلاف جسم کی قوت مدافعت کو مضبوط بنانے کا کام کرتا ہے جو کسی بھی بیماری کی راہ روکنے میں اہم ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ  لہسن دل کی صحت کے لیے بھی مفید ہے (فوٹو: فری پک)

بیکٹیریا پر حملہ

لہسن انسانوں پر حملہ آور ہونے والے بیکٹیریا اور وائرس پر حملہ آور ہو کر ان کے اثرات کو زائل کر دیتا ہے۔

سانس کا نظام

یہ سانس کی بیماریوں کو بھی کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔ اسی طرح لہسن نمونیا اور سانس سے جڑے دیگر مسائل سے بھی نجات دلاتا ہے۔

جسم میں داخل ہونے والے مضر اجزا سے چھٹکارا

انسان عموماً ایسی غذائیں کھانا پسند کرتے ہیں جو جراثیم اور مضر اشیا کے خلاف کام کریں ایسے مضر ذرات جو ہمارے جسم میں غیر ارادی طور پر داخل ہوجاتے ہیں اور بیماریوں کا باعث بنتے ہیں۔

لہسن کا درست استعمال

لہسن کا زیادہ فائدہ اٹھانے کے لیے آپ کو اسے تیار کرنے کا آسان اور مفید طریقہ جاننے کی ضرورت ہے۔
لہسن کی ڈلیوں کو چھیل لیں اور فریج میں رکھ دیں۔ ڈلیوں کو چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں، روزانہ ایک یا دو ڈلیاں کھا لیں۔ لہسن کو خالی پیٹ  کھانے کی کوشش کریں لیکن زیادہ مقدار میں نہیں۔
اس کے تیز ذائقے سے بچنے کے لیے لہسن کو پانی کے بھرے کپ کے ساتھ نگل بھی سکتے ہیں۔

شیئر: