بچوں کی پرورش والدین کی سب سے بڑی ذمہ داریوں میں سے ایک سمجھی جاتی ہے اور وہ جس ملک میں رہتے ہیں وہ بچوں کے مستقبل پر گہرے اثرات مرتب کرتا ہے۔
آج کے دور میں والدین صرف اچھی نوکری یا زیادہ تنخواہ ہی نہیں دیکھتے بلکہ وہ تحفظ، معیاری تعلیم، صحت کی سہولیات اور بہتر معیارِ زندگی کو بھی ترجیح دیتے ہیں۔
مزید پڑھیں
-
وزن کم کرنے والے انجیکشنز کا بڑھتا استعمال صحت کے لیے خطرناک؟Node ID: 898569
-
خواتین میں دل کی بیماری کی غیرمعمولی علامات کون سی ہیں؟Node ID: 898837
’گلوبل سٹیزن سولوشنز‘ کی رپورٹ میں ایسے ممالک کی نشاندہی کی گئی ہے جو 2026 میں بچوں کی پرورش کے لحاظ سے بہترین ماحول فراہم کرتے ہیں۔
اس فہرست میں شمالی یورپ کے ممالک نمایاں ہیں جو عالمی معیار کی تعلیم اور صحت کی سہولتوں کے علاوہ پرامن ماحول بھی رکھتے ہیں۔
فن لینڈ
فہرست میں فن لینڈ پہلے نمبر پر ہے اور اسے بچوں کی پرورش کے لیے دنیا کا بہترین ملک قرار دیا گیا ہے۔ گلوبل پیس انڈیکس 2025 کے مطابق فن لینڈ دنیا کے محفوظ ترین ممالک میں شامل ہے۔
یہاں تعلیمی معیار او ای سی ڈی کی اوسط سے بہتر ہے، صحت کی سہولیات بہت آسان اور مفت ہیں جبکہ والدین کو 160 دن کی تنخواہ سمیت رخصت بھی دی جاتی ہے۔ ہیلسنکی اور ٹیمپیرے فیملیز کی پسندیدگی کے لحاظ سے یہاں کے مقبول شہر ہیں۔
ڈنمارک
اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ڈنمارک ہے جہاں کی پالیسیاں عوامی فلاح پر مبنی ہیں۔ تعلیمی نظام کے ساتھ ساتھ طلبہ کی ذہنی اور جسمانی فلاح پر بھی خصوصی توجہ دی جاتی ہے۔
والدین کو 52 ہفتے تک چھٹی ملتی ہے اور صحت کی سہولتیں ٹیکس کے ذریعے فراہم کی جاتی ہیں۔ ڈنمارک عالمی خوشی کے انڈیکس میں دوسرے نمبر پر ہے۔

سویڈن
اس فہرست میں تیسرے نمبر پر سویڈن ہے جہاں تعلیم کا معیار ریاضی، سائنس اور مطالعہ میں او ای سی ڈی اوسط سے بہتر ہے۔
یہاں یونیورسل ہیلتھ کیئر فراہم کی جاتی ہے اور والدین کو ہر بچے کے لیے 480 دن کی رخصت دی جاتی ہے۔ سٹاک ہوم اور گوتھن برگ خاندانوں کے پسندیدہ شہر ہیں۔
نیدر لینڈز
نیدرلینڈز کا اس فہرست میں چوتھا نمبر ہے۔ یہ ایک ایسا ملک ہے جہاں مضبوط پبلک سسٹم اور واضح امیگریشن پالیسیز فیملیز کو اپنی جانب متوجہ کرتی ہیں۔
یہاں طلبہ ریاضی میں بہتر کارکردگی دکھاتے ہیں جبکہ صحت کا نظام وسیع سہولتوں تک رسائی فراہم کرتا ہے۔ ہائی سکلڈ مائیگرنٹ پروگرام اور یورپی یونین بلیو کارڈ کے تحت یہاں خاندان مستقل رہائش حاصل کر سکتے ہیں۔

ناروے
اس فہرست میں ناروے کو پانچویں نمبر پر رکھا گیا ہے جہاں بچوں کی پرورش فطرت کے قریب کی جاتی ہے۔
والدین کو طویل المدتی تنخواہ سمیت رخصت، یونیورسل ہیلتھ کیئر اور ہنرمند افراد کے لیے آسان امیگریشن راستے دستیاب ہیں۔
کینیڈا
کینیڈا خاندانوں کے لیے پُرامن اور محفوظ ماحول فراہم کرتا ہے۔ مضبوط سرکاری تعلیمی ادارے، اعلیٰ جامعات اور قدرتی مناظر اسے ایک پرکشش ملک بناتے ہیں۔
ایکسپریس انٹری اور سٹارٹ اپ ویزا پروگرام کے ذریعے خاندان یہاں مستقل رہائش حاصل کر سکتے ہیں۔













