Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بانی مملکت کے بھتیجے شہزادہ خالد بن عبداللہ کا انتقال

نماز جنازہ جمعرات 14 جنوری کو ادا کی جائے گی۔ (فوٹو: سبق)
بانی مملکت شاہ عبدالعزیز کے بھتیجے شہزادہ خالد بن عبداللہ بن عبدالرحمن آل سعود انتقال کر گئے ہیں۔
سعودی ایوان شاہی نے بیان میں کہا ہے کہ شہزادہ خالد بن عبداللہ بن عبدالرحمن آل سعود کا بدھ کو حرکت قلب بند ہونے سے انتقال ہوا۔ ان کی نماز جنازہ جمعرات 14 جنوری کو ادا کی جائے گی۔ 
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق شہزادہ خالد بن عبداللہ ایک عرصے سے بیمار تھے۔
شہزادہ خالد بن عبداللہ 1937 کو طائف میں پیدا ہوئے تھے۔ وہ بانی مملکت  شاہ عبدالعزیز کے بھتیجے اور ان کی بیٹی الجوہرۃ کے شوہر تھے۔ 
شہزادہ خالد آٹھ فروری 2009 تک سعودی کمپنی امیانیت اور کیمیکل کمپنی کے چیئرمین بھی رہے۔ 
 انہوں نے امریکہ اور ریاض میں تعلیم حاصل کی۔ وزارت خارجہ میں بھی کام کیا۔ تجارت سے بھی منسلک تھے۔ 
شہزادہ خالد پوری دنیا میں معیاری نسلی گھوڑوں کے گنے چنے مالکان میں سے ایک مانے جاتے تھے۔ امریکہ اور یورپی ممالک میں ان کے کئی فارم ہیں۔
فارچون میگزین نے 1990 میں شہزادہ خالد بن عبداللہ کی دولت کا تخمینہ 10 ارب ڈالر بتایا تھا۔ 

شیئر: