Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈاکار ریلی میں شریک فرانس کا موٹر سائیکل سوار ہلاک 

 ڈاکار ریلی 2021 کی انتظامیہ کمیٹی نے یہ اطلاع دی ہے۔ (فوٹو المرصد)
سعودی عرب میں  ہونے والی ڈاکار ریلی میں شریک فرانسیسی موٹر سائیکل سوار بیار شربان مقابلے کے ساتویں راؤنڈ کے دوران  حادثے سے دوچار ہونے پر ہلاک ہوگیا-
 ڈاکار ریلی 2021 کی انتظامیہ کمیٹی نے یہ اطلاع جعمے کو دی ہے۔ 
اخبار 24 کے مطابق انتظامیہ نے بیان  میں کہا کہ فرانسیسی موٹر سائیکل سوار 10 جنوری کو مقابلے میں شریک تھا۔ حادثے میں زخمی ہوگیا۔ فضائی ایمبولینس کے ذریعے جدہ سے فرانس لے جایا جارہا تھا، اسی دوران وہ زندگی کی بازی ہارگیا۔
انتظامیہ اور کھیلوں کی سعودی وزارت نے فرانسیسی موٹر سائیکل سوار کے اہل خانہ اور ڈاکار ریلی کے شائقین سے رنج و ملال کا اظہار کیا ہے۔

2020 کے دوران ڈاکار ریلی میں شریک دو موٹر سائیکل سوار ہلاک ہوئے تھے۔(فوٹو العربیہ)

52 سالہ فرانسیسی موٹر سائیکل سوار دس جنوری کو حائل اور سکاکا کے درمیان دسویں راؤنڈ کے دوران حادثے سے دوچار ہوکر کومہ میں چلا گیا تھا۔ 
فرانسیسی موٹر سائیکل سوار چوتھی بار ڈاکار ریلی میں شریک ہوئے تھے۔ گزشتہ برسوں کے دوران کئی افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔  
2020 کے دوران ڈاکار ریلی میں شریک پرتگال اور ہالینڈ کے دو موٹر سائیکل سوار ہلاک ہوئے تھے۔
ڈاکار ریلی کے منتظمین نے بتایا کہ فرانسیسی موٹر سائیکل سوار کو جب فضائی ایمبولینس میں لایا گیا تو وہ بے ہوش تھا۔
مقابلہ شروع ہونے سے قبل اس نے کہا تھا کہ میں اس ریس میں جیتنا نہیں چاہتا۔ ریلی میں شرکت کا شوقین ہوں۔

شیئر: