Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کاپی رائٹ کی خلاف ورزی پر ایک سرکاری ادارے کو جرمانہ

’سرکاری ادارے پر شہری کو 25 ہزار ریال جرمانہ ادا کرنے کی ہدایت کی گئی ہے‘ (فوٹو: سبق)
کاپی رائٹ کے قانون کی خلاف ورزی پر ایک سعودی سرکاری ادارے کو جرمانہ کیا گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سعودی اتھارٹی برائے کاپی رائٹ نے خلاف ورزی کرنے والےسرکاری ادارے پرمتاثرہ فریق کو 25 ہزار ریال معاوضہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
اتھارٹی نے کہا ہے کہ ’ایک شہری نے دعوی دائر کیا تھا کہ ایک سرکاری ادارے نے اس کی ڈیجیٹل تخلیق پر دست درازی کرتے ہوئے استعمال کیا ہے‘۔
شہری نے کہا ہے کہ ’ڈیجیٹل تخلیق استعمال کرنے سے پہلے مذکورہ ادارے نے اس سے اجازت نہیں لی تھی‘۔
اتھارٹی نے کہا ہے کہ ’ماہرین کی ٹیم نے دعوے کی صداقت کا جائزہ لینے کے لیے فیصلہ کیا گیا کہ مذکورہ ادارے نے شہری کے فکری حقوق پر دست درازی کی ہے‘۔
’ادارے کے خلاف شہری کو معاوضہ دینے کے علاوہ قانون کی خلاف ورزی پر سرکاری خزانے میں 5 ہزار ریال جمع کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے‘۔
اتھارٹی نے کہا ہے کہ ’سعودی عرب میں کاپی رائٹ کے قانون کے مطابق ہر شخص کو کاپی رائٹ کے حقوق کی پابندی کرنی ہے، کسی بھی قسم کے فکری حقوق کی خلاف ورزی پر کارروائی ہوگی‘۔

شیئر: