Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

متعدد شہروں میں سردی کی شدید ترین لہر کی پیش گوئی

’مدینہ منورہ شہر کے علاوہ الحناکیہ، العلا، مہد، خیبر اور وادی الفرع میں شام 6 بجے تک دھول رہے گی‘ (فوٹو : سبق)
ماہر موسمیات عبد العزیز الحصینی نے توقع ظاہر کی ہے کہ رواں ہفتے کے آخر میں سعودی عرب کے متعدد شہروں میں سردی کی شدید لہر ہو گی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ٹوئٹر پر اپنے اکاؤنٹ میں انہوں نے کہا ہے کہ ’شمالی علاقوں میں درجہ حرارت منفی سے نیچے  تک گر جائے گا جبکہ شہری آبادی میں منفی ہ وگا‘۔
’مدینہ منورہ اور مشرقی علاقوں میں 10 درجے کمی ریکارڈ کی جائے گی‘۔
’جدہ سمیت مکہ مکرمہ کی متعدد کمشنریوں میں رات کے وقت موسم سردی مائل ہو گا جس میں درجہ حرارت 15 سے 20 سینٹی گریڈ کے درمیان ہو گا‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’یہ رواں سال کی سردی کی شدید ترین لہر ہوگی‘۔
’جنوب مغربی ساحل اور تبوک کے بالائی علاقوں میں برف جم جانے کا امکان ہے‘۔
دوسری طرف محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ’مدینہ منورہ میں آج اتوار کو مطلع غبار آلود رہے گا‘۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق محکمے نے کہا ہے کہ ’مدینہ منورہ شہر کے علاوہ الحناکیہ، العلا، مہد، خیبر اور وادی الفرع میں شام 6 بجے تک دھول رہے گی‘۔
’دھول اور غبار کی وجہ سے حد نگاہ متاثر ہوگی  جس میں سانس کے مریضوں کو مسئلہ ہوسکتا ہے‘۔
 
 
 
 

شیئر: