Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سلطنت عمان کی سرحدیں مزید ایک ہفتے بند رکھنے کا فیصلہ

ملک کو وائرس کے اثرات سے بچانے کے لیے یہ اقدام ضروری ہے۔(فوٹو عرب نیوز)
سلطنت عمان نے کووڈ 19 کو پھیلنے سے روکنے کے لیے انپی بری سرحدیں  پیر اٹھارہ جنوری شام چھ بجے سے مزید ایک ہفتے کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔  
عمانی خبررساں ادارے ’العمانیہ’ کے مطابق ایمرجنسی کمیٹی نے بیان میں کہا ہے کہ بری راستے بند رکھنے کے فیصلے میں توسیع کووڈ 19 کی نئی صورتحال کے پیش نظر کی گئی ہے۔
تغیر پذیر کورونا سے متعلق تیکنکی ٹیم نے سفارش کی تھی ملک کو اس وائرس کے اثرات سے بچانے کے لیے یہ اقدام ضروری ہے۔ 

متعلقہ ادارے ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔(فوٹو اے ایف پی)

ایمرجنسی کمیٹی کےعلم میں یہ بات آئی کہ بہت سارے عمانی شہری اور مقیم غیرملکی کورونا ایس او پیز کی پابندی کے سلسلے میں لاپروائی برت رہے ہیں۔ بار بار کی ہدایت کے باوجود حفاظتی ماسک کا اہتمام نہیں کیا جارہا ہے۔ 
تقریبات منعقد ہورہی ہیں اور لوگ بڑی تعداد میں خیموں میں جمع ہونے لگے  ہیں۔ ان تمام تبدیلیوں کے پیش نظر کورونا وائرس پھیل رہا ہے۔
بیان میں انتباہ کیا گیا کہ متعلقہ ادارے ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ ثبوت ریکارڈ پر آنے کے بعد ان کے خلاف کارروائی ہوگی۔ 

شیئر: