Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لڑکی کے پیٹ سے ایک کلو سے زیادہ بال برآمد

پیٹ اور بڑی آنت سے بالوں کا گچھا آپریشن کرکے نکال لیا گیا۔ ( فوٹو العربیہ)
سعودی عرب میں کنگ فیصل ہسپتال مکہ مکرمہ میں اٹھارہ سالہ لڑکی کے پیٹ اور بڑی آنت سے ایک کلو سے زیادہ بال آپریشن کرکے نکالے گئے ہیں۔
العربیہ نیٹ کے مطابق لڑکی ہسپتال پہنچی تھی تو پیٹ کے درد میں مبتلا تھی ۔ ایکسرے اور ٹیسٹ کیے گئے تو پتہ چلا کہ پیٹ میں بال جمع ہوگئے ہیں۔ میڈیکل ٹیم نے لڑکی کے پیٹ اور بڑی آنت سے بالوں کا گچھا آپریشن کرکے نکال لیا۔ 
طبیعملے کا کہنا ہے کہ لڑکی طویل عرصے سے بیٹھے بیٹھے بال چبا لیتی تھی۔ رفتہ رفتہ بال پیٹ میں جمع ہوتے چلے گئے اور اس سے درد ہونے لگا۔ آپریشن کامیاب رہا ،اب مریضہ کی حالت تسلی بخش ہے۔ 
آپریشن کیکنسلٹنٹ ڈاکٹر عنود الششہ نے کہا کہ عام طورپر ذہنی دباؤ کی شکار لڑکیاں اس طرح کی عادت میں مبتلا رہتی ہیں- ماں باپ کی ذمہ داری ہے کہ وہ اولاد کے اس رویہ پر نظر رکھیں اور انہیں اس سے روکیں۔

شیئر: