Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تبوک کے پہاڑی علاقے میں برفباری کا امکان

شمالی اور مغربی علاقوں میں سردی کی شدید لہرجاری رہنے کا امکان ہے(فوٹو عرب نیوز)
 سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز نے کہا ہے کہ منگل کو سعودی عرب کے شمالی اور مغربیعلاقوں میں سردی کی شدید لہر جاری رہنے کا امکان ہے جبکہ مدینہ منورہ اور مکہ مکرمہ ریجنوں کے ساحلی مقامات پر گرد آلود ہوائیں چلیں گی۔ 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق موسمیات کے مرکز کا کہنا ہے کہ رات کے وقت تبوک کے پہاڑی مقامات پر برفباری کا امکان ہے اور بدھ کی صبح کو بھی برفباری ہوگی۔ 

بیشتر علاقوں میں سردی کی شدید لہر چھائی رہے گی۔ ( فوٹو ٹوئٹر)

بحیرہ احمر میں شمال سے شمال مغرب کی طرف ہوائیں چلیں گی۔ ان کی فی گھنٹہ رفتار 18 سے  45 کلو میٹر تک ہوگی۔ بحر احم ڈھائی میٹر تک اونچی لہریں اٹھیں گی۔
خلیج عرب میں ہواؤں کا رخ شمال مغرب سے شمال کی جانب ہوگا۔ رفتار فی گھنٹہ 16 سے 38 کلو میٹر تک ہوگی جبکہ لہریں ڈیڑھ میٹر تک اونچی ہوں گی۔
اخبار 24 کے مطابق موسمیات کے قومی مرکز کا کہنا ہے کہ منگل سے سنیچر تک سعودی عرب کے بیشتر علاقوں میں تیز گرد آلود ہوائیں چلیں گی اور سردی کی شدید لہر چھائی رہے گی۔ 

شیئر: