Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 مدینہ میں ایس او پیز کی خلاف ورزی، 28 اداروں کے خلاف کارروائی 

تجارتی مراکز اور غذائی اشیا کے اداروں پر چھاپے مارے گئے( فوٹو اخار 24)
سعودی عرب مدینہ منورہ  میں ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر 28 اداروں کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔ دو ہزار سے زیادہ تفتیشی دورے کرکے خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئی تھیں۔ 
اخبار 24 کے مطابق مدینہ میونسپلٹی اور بلدیاتی کونسلوں کی کنٹرول ٹیموں نے شہر کے بازاروں، تجارتی مراکز اور غذائی اشیا کے اداروں پر چھاپے مارے۔
اس کا  مقصد کورونا وبا سے بچاؤ کے لیے مقرر ایس او پیز کی پابندی اور حفظان صحت کے ضوابط پر عمل درآمد کا منظر نامہ دریافت کرنا تھا۔ 
مدینہ میونسپلٹی نے ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے  28 اداروں پر مقررہ جرمانے کیے ہیں۔
میونسپلٹی نے انتباہ دیا ہے کہ مدینہ منورہ شہر اور گورنریٹ کے ماتحت کمشنریوں میں تمام اداروں پر چھاپے مارنے کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔ تمام اداروں کے مالکان اور منتظمین کو ایس او پیز کا پابند بنانے کے لیے مہم جاری رہےگی۔
 

شیئر: