Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بحرین کے بادشاہ کے لیے ’لیجن آف میرٹ‘ کا اعزاز

امریکی صدر کی جانب سے یہ غیر معمولی ایوارڈ غیر ملکی سربراہوں کو دیا جاتا ہے (فوٹو: بحرین نیوز ایجنسی)
تعلقات کو مستحکم کرنے کی ’قابل ذکر کوششوں‘ اور دونوں ملکوں کے درمیان قریبی شراکت کے اعتراف میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بحرین کے بادشاہ حماد بن عیسیٰ الخلیفہ کو غیر معمولی اعزاز سے نوازا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق بحرین کی نیوز ایجنسی نے منگل کو کہا ہے بحرین کے بادشاہ کو امریکی صدر کی جانب سے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔
وائٹ ہاؤس کے مطابق کہ صدر ٹرمپ نے بحرین کے بادشاہ کو لیجن آف میرٹ، ڈگری چیف کمانڈر کا غیر معمولی ایوارڈ دیا گیا ہے جو کہ صدر کی جانب سے ریاستوں اور حکومتوں کے سربراہوں کو امریکی صدر کی جانب سے دیا جاتا ہے۔
سبکدوش ہونے والے امریکی صدر کا کہنا ہے کہ ان کو خوشی ہوئی کہ وہ بحرین کے بادشاہ کو ایوارڈ پیش کر رہے ہیں، جنہوں نے کئی دہائیوں سے مستحکم سٹریٹیجک اتحادی اور شراکت دار کے طور پر بحرین کی پوزیش کو قائم رکھا اور امریکہ کے ساتھ کام کیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ مناما کے تعاون کی وجہ سے بحرین میں موجود امریکی بحریہ کے پانچویں فلیٹ نے متعدد کام سرانجام دیے۔
انہوں نے امن کے لیے حمایت کرنے پر بحرین کے بادشاہ کی ہمت اوراسرائیل کے ساتھ مکمل سفارتی تعلقات قائم کرنے کے فیصلے کو سراہا۔

امریکی صدر نے کہا ان کو خوشی ہوئی کہ وہ بحرین کے بادشاہ کو ایوارڈ پیش کر رہے ہیں (فوٹو: بحرین نیوز ایجنسی)

سبکدوش ہونے والے امریکی صدر نے اس فیصلے کو مشرق وسطیٰ میں سب سے اہم امریکی شراکت داروں کے مابین معاشی اور سکیورٹی تعاون کے ایک نئے دور کا آغاز قرار دیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں دونوں ممالک کے مابین شراکت داری مضبوط ہوگی۔
امریکی صدر نے اپنی حکومت کے آخری دنوں میں متحدہ عرب امارات اور بحرین کو بڑے اور اہم سکیورٹی اتحادی قرار دیا۔
وائٹ ہاؤس نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات بحال کرنے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ ’یہ ان دونوں ممالک کی لیڈرشپ کی غیر معمولی جرات اور عزم کی عکاسی  کرتا ہے۔‘
بحرین، متحدہ عرب امارات، مراکش اور سوڈان نے بھی مصر اور اسرائیل کی طرح اسرائیل کے ساتھ مکمل سفارتی تعلقات قائم کر لیے ہیں۔

شیئر: