Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جبل القارۃ الاحسا میں نیا سیاحتی منصوبہ

جبل القارۃ میں بارہ سے زیادہ سیاحتی و تفریحی مقامات ہوں گے۔(فوٹو: ٹوئئر)
سعودی عرب کے علاقے الاحسا میں واقع جبل القارۃ میں نیا سیاحتی منصوبہ شروع کیا جائے گا۔ یہ الاحسا نخلستان کے سب سے اہم علاقے میں واقع ہے۔ 
الوطن اخبار کے مطابق سیاحت و تفریح کی مجلس عاملہ کے سربراہ انجینیئر مشاری الجبر نے بتایا کہ نئے سیاحتی منصوبے کا ڈیزائن تیار کرنے کے لیے ایک انٹرنیشنل سپیشلسٹ کنسلٹنٹ ہاؤس سے معاہدہ کیا گیا ہے۔ ڈیزائن چار ماہ کے اندر مکمل ہوجائے گا۔ 
انہوں نے کہا کہ جبل القارۃ کو نئے منصوبے کے تحت بین الاقوامی سیاحتی مرکز میں تبدیل کیا جائے گا۔ جہاں جبل القارۃ میں بارہ سے زیادہ سیاحتی و تفریحی مقامات ہوں گے۔ ان میں سپورٹس فیلڈ اورجدید طرز کا میدان بھی ہوگا۔  

ڈیزائن کے لیے انٹرنیشنل سپیشلسٹ کنسلٹنٹ ہاؤس سے معاہدہ کیا گیا ہے۔ ( فوٹو: ٹوئٹر)

جبل القارۃ غار کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا۔ تفریحی سرگرمیوں میں جدید ٹیکنالوجی استعمال کرنے والا ایک مرکز بنے گا۔ فوٹو گرافی کے لیے بالائی میدان ہوگا جبکہ پہاڑی کھیلوں کا بھی بندوبست کیا جائے گا۔ 
انجینیئر مشاری الجبر نے مزید کہا کہ المشقر پارک کو جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے سرمایہ کاروں کے ایک گروپ کے ساتھ معاہدہ ہوگا۔
یہ گروپ سپورٹس گیمز فیلڈ بنائے گا۔ آبشار کے ساتھ ایک جھیل تیار کی جائے گی۔ پارک، قہوہ خانے، پرندوں کا مرکز، ای  گیمز اور مختلف زرعی منصوبے بھی مکمل کیے جائیں گے۔

شیئر: