Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تغیر پذیر کورونا کے تمام مریض صحت یاب

مملکت میں اب تغیر پذیر کورونا کا کوئی نیا مریض ریکارڈ پر نہیں- (فوٹو العربیہ)
سعودی وزارت صحت نے جمعرات کو بیان جاری کرکے کہا ہے کہ سعودی عرب میں تغیرپذیر کورونا کے تمام مریض شفا یاب ہوگئے- متاثرہ ملکوں کے سفر کی وجہ سے 10 افراد اس وائرس میں مبتلا ہوگئے تھے-
العربیہ نیٹ کے مطابق معاون سیکریٹری صحت ڈاکٹر عبداللہ عسیری  نے بتایا کہ سعودی عرب میں تغیر پذیر کورونا وائرس کا کوئی نیا مریض ریکارڈ پر نہیں آیا جبکہ پہلے سے متاثرہ مریضوں سے ملنے والے بھی وائرس سے پاک پائے گئے- ایسا اس لیے ممکن ہوسکا کیونکہ تغیر پذیر وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے سعودی عرب میں ایس او پیز کی پابندی سختی کے ساتھ کی گئی-
 خیال رہے کہ عالمی ادارہ صحت نے  بیان جاری کرکے بتایا تھا کہ تغیر پذیر کورونا اب تک 60 ملکوں میں ریکارڈ پر آچکا ہے- اس کی شروعات برطانیہ سے ہوئی تھی- نئے اعدادوشمار 20 جنوری 2021 تک کے  ہیں- تغیر پذیر کورونا کی دوسری شکل پہلی بار جنوبی افریقہ میں ریکارڈ پر آئی تھی- بتایا جارہا ہے کہ جنوبی افریقہ میں پایا جانے والا وائرس برطانیہ سے کہیں زیادہ خطرناک ہے-
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: