Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کے مزید212 کیسز، 4 ہلاکتیں

تین ریجنز میں صرف ایک ، ایک شخص میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی عرب میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے 2 سو 12 کیسز سامنے آئے ۔ وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جمعرات کو مملکت کے مختلف ریجنز میں 160 افراد کورونا سے صحتیاب ہوئے۔
مملکت کے مختلف شہروں میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 4 افراد کے ہلاک ہونے کے بعد اب تک مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 6 ہزار 352 تک پہنچ چکی ہے۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ مملکت میں کورونا کے ایکٹیوکیسز کی تعداد 2 ہزار 96 ہے جن میں سے 326 کی حالت نازک ہے جنہیں انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں رکھا گیا ہے۔

 اب تک 3 لاکھ 57 ہزار سے زائد کورونا سے شفایاب ہو چکے ہیں(فوٹو، ٹوئٹر)

جمعرات کو جاری اعداد وشمار کے مطابق سب سے زیادہ مریض ریاض میں رہے جن کی تعداد 83 ہے جبکہ مشرقی ریجن میں 39 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔
مکہ مکرمہ ریجن میں کورونا کے 35 مریض سامنے آئے جبکہ مدینہ منورہ ریجن میں مریضوں کی تعداد 21 رہی ، شمالی حدود ریجن میں 9 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔
نجران ریجن میں مریضوں کی تعداد 6 رہی ، الباحہ اور حائل ریجن میں 3 ، تین افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔
عسیر ریجن میں 2 جبکہ جازان ، الجوف اور تبوک ریجن میں ایک ایک شخص میں کورونا وائرس کا ٹیسٹ پازیٹوآیا۔
اب تک 3 لاکھ 65 ہزار 775 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے جن میں سے 3 لاکھ 57 ہزار 337 اس مریض سے شفایاب ہوئے ہیں۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کورونا سے بچاو کے لیے مقررہ احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ضروری ہے جن میں سماجی فاصلے کا اصول انتہائی اہم ہے جبکہ ماسک کا استعمال اور ہاتھوں کی صفائی کا خصوصی خیال رکھا جائے۔

شیئر: