Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں کورونا کے نئے کیسز مسلسل بڑھنے لگے

متاثرین کی تعداد دو لاکھ 74 ہزار 376 ہوگئی ہے۔ (فائل فوٹو وام)
متحدہ عرب امارات میں کورونا کے نئے کیسز مسلسل بڑھ رہے ہیں۔ پچھلے چوبیس گھنٹے میں تین ہزار 566 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔
نئے مریض مختلف قومیت کے ہیں، ان سب کی حالت مستحکم ہے اور انہیں ضروری علاج فراہم کیا جارہا ہے۔ وائرس کے متاثرین کی تعداد دو لاکھ 74 ہزار 376 ہوگئی ہے۔
امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی وام نے وزارت صحت و تحفظ کے حوالے سے بتایا ’پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران جدید تشخیصی آلات کی مدد سے کورونا کے مزید ایک لاکھ 74 ہزار 172 ٹیسٹ کیے گئے ہیں‘۔ 
وزارت نے بتایا کہ ’گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا کے زیرعلاج مریضوں میں سے مزید سات مریض چل بسے۔ وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 783 ہوگئی ہے‘۔
’وبا سے متاثرہ مریضوں میں سے مزید چار ہزار51 مکمل صحتیاب ہوئے ہیں۔ مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر دو لاکھ 47 ہزار 318 ہوگئی ہے‘۔
وزارت نے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں سے احتیاطی تدابیر کا سلسلہ جاری رکھنے اور سماجی فاصلے کی پابندی کرنے کی پھر ہدایت کی ہے۔ 
بیان میں مزید کہا گیا کہ’ چوبیس گھنٹے کے دوران  مزید 87 ہزار 720 افراد کو کورونا ویکسین لگائی گئی۔ اب تک  قومی مہم میں 24 لاکھ 26 ہزار 793 افراد کو ویکسییں لگائی جا چکی ہے‘۔

شیئر: