Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نجی شعبے میں ایک لاکھ 15 ہزار سعودی شہریوں کو ملازمتیں ملیں گی

افرادی قوت کمیٹی نے وزارت کی سالانہ رپورٹ پر بحث کی ہے (فوٹو العربیہ)
سعودی عرب میں مجلس شوریٰ کے ماتحت افرادی قوت کمیٹی نے وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود کی سالانہ رپورٹ پر بحث کی ہے۔ 
اخبار 24 کے مطابق  کمیٹی کے سربراہ عطا السبیتی نے اجلاس کی صدارت کی ہے۔ نائب وزیر افرادی قوت ڈاکٹرعبداللہ اور نائب وزیر ماجد الغانمی اجلاس میں شریک ہوئے۔ 
وزارت افرادی قوت نے ارکان شوریٰ کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے بتایا کہ وزارت نے سعودائزیشن کا نیا پروگرام ترتیب دیا ہے۔ جس کے تحت نجی اداروں میں ایک لاکھ 15 ہزار سعودی شہریوں کو ملازمتیں دلائی جائیں گی۔ اس حوالے سے بڑی کمپنیوں کے ساتھ معاہدے کر لیے گئے۔ 
اجلاس کے شرکا نے خواتین کی اقتصادی شراکت پر بھی بحث کی ہے۔
وزارت افرادی قوت کے عہدیداروں نے اطمینان دلایا کہ 2018 سے لے کر 2020 کی دوسری سہ ماہی تک اقتصادی سرگرمیوں میں خواتین کا حصہ بڑھا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ خواتین کی لیبر مارکیٹ میں تعداد توجہ طلب حد تک بڑھ گئی ہے۔
علاوہ ازیں اور بھی کئی سکیمیں ہیں جن کے تحت خواتین کو اقتصادی سرگرمیوں میں بڑے پیمانے پر حصہ لینے کے مواقع مہیا کیے جا رہے ہیں۔ سکیموں کا مقصد عالمی سطح پر سعودی عرب کی درجہ بندی کو بہتر بنانا ہے۔  

شیئر: