Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سی پورٹس پر بھی اسامیوں کی سعودائزیشن کا پروگرام

آپریشنل سپیشلائزیشن کے 23 شعبوں کی ملازمتیں سعودیوں کے لیے ہوں گی۔(فوٹو ٹوئٹر)
سی پورٹس جنرل اتھارٹی (موانی) نے بندرگاہوں پر کام کرنے والی کمپنیوں کی اسامیوں کی سعودائزیشن کا پروگرام جاری کیا ہے۔
سعودائزیشن کی شروعات شروعات جدہ اسلامی بندرگاہ کی چار کمپنیوں محطۃ بوابۃ البحر الاحمر ، موانی دبئی، الزامل للخدمات البحریۃ، منصور المساعد للتجارۃ سے ہوگی۔
آپریشنل سپیشلائزیشن کے 23 شعبوں کی ملازمتیں سعودیوں کے لیے خاص ہوں گی۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق موانی نے سعودائزیشن کا پروگرام وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود کے تعاون سے بنایا ہے۔ 2021 کے دوران بتدریج 300 سے زیادہ اسامیوں پر سعودی تعینات ہوں گے۔ 
مقررہ پروگرام کے مطابق سعودیوں کے لیے خاص اسامیوں پر کام کرنے والوں کو کام کی تربیت دی جائے گی۔ تنخواہوں میں تعاون دیا جائے گا۔ سعودی نوجوانوں کو لیبر مارکیٹ میں اپنے قدموں پر کھڑا کیا جائے گا۔ 
 سعودی بندرگاہوں میں رسد کے کلیدی عہدوں کے لیے سعودیوں کی تربیت کا پروگرام بھی ہے۔ 
سی پورٹس جنرل اتھارٹی کے مطابق کہ بندرگاہوں اور ان پر کام کرنے والی کمپنیوں میں سعودائزیشن کے پروگرام کو موثر انداز میں نافذ کرنے کے لیے درکار تمام تقاضے پورے کیے جائیں گے۔ 
یاد رہے کہ وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود اور سی پورٹس پبلک اتھارٹی، ٹرانسپورٹ اور لاجسٹک سروسز کے شعبے میں  45 ہزار سعودی تعینات کرنے کا پروگرام بناچکے ہیں۔

شیئر: