Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مستحکم موسم کئی دن تک برقرار رہنے کا امکان

جمعے کوشمالی اور شمال وسطی علاقوں میں دوبارہ سردی شروع ہوگا(فوٹو عاجل)
سعودی عرب کی قصیم یونیورسٹی میں موسمیات کے پروفیسر ڈاکٹر عبداللہ المسند نے کہا ہے کہ اتوار سے شروع ہونے والا مستحکم موسم کئی دن تک برقرار رہنے کا امکان ہے۔
اخبار 24 کے مطابق المسند نے توقع ظاہر کی کہ پیر سے جمعرات تک درجہ حرارت رفتہ رفتہ بڑھے گا اور آئندہ پانچ روز کے دوران بارش نہیں ہوگی۔
پروفیسر ڈاکٹر عبداللہ المسند کا کہنا تھا کہ جمعے کو سعودی عرب کے شمالی اور شمال وسطی علاقوں میں دوبارہ سردی شروع ہوگی اور سنیچر کو سردی بڑھے گی۔ 

اس ہفتے کے آخر میں غیر مستحکم موسم شروع ہوگا(فوٹو عاجل)

موسمیات کے قومی مرکز نے کہا ہے کہ اس ہفتے کے آخر میں غیر مستحکم موسم شروع ہوگا جس سے سعودی عرب کے شمالی مغربی اور وسطی علاقے متاثر ہوں گے۔ تیز گرد آلود ہوائیں چلیں گی اور بارش کا بھی امکان ہے۔
بیان میں موسمیات کے مرکز کا کہنا ہے کہ گرد آلود ہواؤں کے بعد تبوک کے پہاڑی علاقوں، شمالی مملکت کے بعض مقامات پر برفباری ہوگی اور بیشتر علاقوں میں سردی کی لہر آنے کا امکان ہے۔

شیئر: