Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ولی عہد کی جیکٹ اور غترہ، پھر سولڈ آؤٹ

صارفین نے کئی آن لائن شاپس اور معروف دکانوں کے نام بتائے جہاں دونوں چیزیں دستیاب ہیں (فوٹو: واس)
ولی عہد و وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کی مجلس انتظامیہ کی سربراہی کے دوران جو جیکٹ اور غترہ پہنے رکھا وہ ٹوئٹر صارفین کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔
ٹوئٹر صارفین نے سب سے پہلے یہ سوال اٹھایا کہ ولی عہد نے جو جیکٹ اور غترہ پہنے رکھا ہے وہ کس برانڈ کا ہے اور کہاں فروخت ہوتا ہے۔
بعد ازاں متعدد صارفین نے کئی آن لائن شاپس اور ملک کی معروف دکانوں کے نام بتائے جہاں دونوں چیزیں دستیاب ہیں۔
بس پھر کیا تھا، سعودی نوجوان آن لائن شاپس اور مذکورہ دکانوں پر ٹوٹ پڑے اور کچھ ہی دیر میں مارکیٹ سے دونوں چیزیں سولڈ آؤٹ ہوگئیں۔
بعض ٹوئٹر صارفین نے کہا ہے کہ ’ولی عہد کے لباس پر توجہ دینے سے بہتر ہے کہ ان کی سوچ و فکر کو اختیار کیا جائے‘۔

شیئر: