Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گرد آلود ہوائیں چلنے اور تین دن بارش کا امکان

محکمہ موسیات نے بدھ  سے سنیچر تک کئی علاقوں میں موسم کا انتباہ جاری کیا ہے۔(فوٹو عاجل)
سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز نے کہا ہے کہ بدھ کو سعودی عرب کے تین علاقوں میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
تبوک ریجن کے بعض مقامات، مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ ریجن کے مشرقی علاقے گرد آلود ہواؤں کی لپیٹ میں ہوں گے۔  
عاجل ویب سائٹ کے مطابق موسمیات کے قومی مرکز کا کہنا ہے کہ گرد آلود ہواؤں کے اثرات سعودی عرب کے جنوب مغربی اور وسطی علاقوں تک پھیل جائیں گے۔

بدھ کو تین علاقوں میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔(فوٹو عاجل)

سعودی عرب کے شمالی علاقوں کا مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا جبکہ مشرقی ریجن میں رات کے وقت اور صبح سویرے دھند چھائی ہوئی ہوگی۔  
بحیرہ احمر میں ہواؤں کا رخ جنوب مشرق سے جنوب مغرب کی جانب ہوگا۔ فی گھنٹہ رفتار 12 سے 36 کلو میٹر تک ہوگی۔ جنوبی علاقوں میں ہوا کی رفتار 45 کلو میٹر فی گھنٹے تک پہنچ جائے گی۔
موسمیات کے ماہر عبدالعزیز الحصینی نے توقع ظاہر کی ہے کہ سعودی عرب کے کئی علاقوں میں بدھ۔ سے بارش کا سلسلہ شروع ہوگا جو تین دن تک جاری رہے گا۔ کہیں بوندا باندی ہوگی۔ کہیں درمیانے درجے کی بارش کا امکان ہے۔ اس سے قبل موسم گرم ہوگا۔
الحصینی نے بتایا کہ بارش کا ماحول مکہ، مدینہ، باحہ، عسیر، جازان، حائل، قصیم اور حدود شمالیہ میں ہوگا۔ 

شہری دفاع نے تمام افراد کوسیلابی مقامات سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔(فوٹو عاجل)

عرب نیوز کے مطابق محکمہ شہری دفاع نے محکمہ موسیات کے حوالے سے بدھ  سے سنیچر تک کئیعلاقوں میں موسم کا انتباہ جاری کیا ہے۔
دارلحکومت ریاض، مشرقی ریجن، الجوف، تبوک اور قصیم میں تیز ہواوں کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔
مکہ مکرمہ ، مدینہ منورہ اور حائل میں بھی تیز ہواوں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ شہری دفاع نے تمام افراد کوسیلابی مقامات سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔

شیئر: