Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چھوڑے گئے فالکن کا شکار کرنے پر شہری گرفتار

سعودی فالکنز کلب کی شکایت پر شہری کوگرفتار کیا گیا ۔(فوٹو عرب نیوز)
سعودی سپیشل فورسز برائے ماحولیاتی سلامتی نے سعودی فالکنز کلب (ایس ایف سی) کے حداد پروگرام کے تحت چھوڑے گئے فالکن کا شکار کرنے پر طائف میں ایک شہری کو گرفتار کیا ہے۔
سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق سعودی سپیشل فورسز برائے ماحولیاتی سلامتی کے ترجمان میجر رائد المالکی نے بتایا کہ اس شخص کو طائف پولیس کے تعاون سے سعودی فالکنز کلب کی درج کردہ شکایت پر گرفتار کیا گیا تھا۔
اطلاعات کے مطابق کلب نے فالکن کی واپسی کے لیے اس شخص سے رابطہ کیا لیکن اس کی جانب سے عدم تعاون کے سبب سعودی فالکنز کلب کو قانونی کارروائی کرنا پڑی۔
واضح رہے کہ حداد پروگرام کے ذریعے سعودی فالکنز کلب کا مقصد فالکنری کی حفاظت کرنا اور شاہین فالکنز کو ان کے قدرتی ٹھکانے بھجوانا، ان کی نایاب نسل کو محفوظ رکھنے اور وائلڈ لائف کی حفاظت میں مملکت کے ابتدائی کردار کو مستحکم کرنا ہے۔
اس منصوبے سے فالکن کی آبادی کو بڑھانے میں بھی مدد ملے گی۔ جنگل میں ان کے طرز عمل اور ان کی موافقت کی صلاحیت کا مطالعہ کرنے کے لیے شکار پرندوں پر بھی احتیاط سے نگرانی کی جائے گی۔
سعودی سپیشل فورسز برائے ماحولیاتی سلامتی  کے ترجمان میجر رائد المالکی نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ 999 پر رابطہ کریں تاکہ ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی اور مملکت بھر میں جنگلی حیات پر حملے کی اطلاع دی جا سکے۔

شیئر: