Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

العلا منفرد ماحولیاتی نظام اور معدوم ہوتے جانوروں کی پناہ گاہ

رائل کمیشن آف العلا ان جانوروں کے تحفظ کے لیے سائنسی طریقوں کو اپنا رہا ہے (فوٹو: ایس پی اے)
رائل کمیشن آف العلا کی جانب سے شروع کیے گئے ماحولیاتی اقدام کے ذریعے العلا کی گورنریٹ جنگلی جانوروں کی حفاظت اور بائیوڈائیورسٹی کنزرویشن کے لیے بطور نیشنل ماڈل اپنی اہمیت بڑھا رہی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق ان کوششوں کا مقصد ماحولیاتی نظام (ایکوسسٹم) کی پائیداری اور قدرتی ورثے کی حفاظت ہے۔

العلا کا ماحول قدرتی نظاروں سے بھرپور ہے جس میں آتش فشاں کے پہاڑ اور منفرد مسکن شامل ہیں جو جنگلی جانوروں کی کئی اقسام کو سپورٹ کرتے ہیں۔
رائل کمیشن آف العلا ان جانوروں کے تحفظ کے لیے سائنسی طریقوں کو اپنا رہا ہے جس میں معدوم ہوتے جانوروں کی نسل کو بڑھانا، اُن کے قدرتی مسکن کی بحالی اور محفوظ مقامات کو پھیلانا ہے۔

اس گورنریٹ میں پانچ قدرتی پناہ گاہیں جس میں وادی نخلہ، حرت الزبن، حرت عویرض، غرامیل اور شرعان شامل ہیں جہاں بائیوڈائیورسٹی کو بڑھانے کے لیے سائنسی پروگرام جاری ہیں۔
ماحولیاتی توازن کو برقرار رکھنے کے لیے عربی چیتے کی افزائش نسل اور ریلیز پروگرام کے تحت حفاظت کی جا رہی ہے۔

تین مارچ کو ورلڈ وائلڈ لائف کا دن منایا گیا جو کنوینشن آن نیشنل ٹریڈ اِن انڈینجرڈ سپیشیز (سائٹس) کی یاد تازہ کرتا ہے اور ایکوسسٹم کے توازن اور قدرتی ذرائع کی پائیداری میں وائلڈ لائف کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔
ورلڈ وائلڈ لائف کا دن جنگلی جانوروں کے تحفظ پر زور دیتا ہے جبکہ العلا سعودی وژن 2030 کے پائیداری کے ہدف کے تحت ماحولیاتی نظام کو آگے بڑھا رہا ہے۔    

 

شیئر: