Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں کورونا کے نئے مریض 250 سے زیادہ

باہر نکلتے وقت ایس او پیز کا خیال رکھا جائے- (فوٹو سبق)
سعودی وزارت صحت نے اعلامیہ جاری کیا ہے کہ جمعرات کو کورونا کے 253 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ شفا یاب ہونے والے 208 رہے جبکہ 3 افراد کی کووڈ 19 سے موت واقع ہوئی-
سبق اور اخبار 24 کے مطابق وزارت صحت نے جمعرات کو بتایا کہ 253 نئے مریض سامنے آنے کے بعد اب کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 67 ہزار 276 ہوگئی ہے جبکہ 208 افراد کی صحت یابی کے بعد کل مریض 3 لاکھ 58 ہزار 753 ہوچکے ہیں جبکہ تین افراد کی وفات کے بعد مرنے والوں کی کل تعداد 6 ہزار 366 تک جاپہنچی ہے-

362 مریض تشویشناک حالت میں ہیں- (فوٹو ایس پی اے)

وزارت صحت نے بتایا کہ 2157 ایکٹیو کیسز ہیں جبکہ 362 مریض تشویشناک حالت میں ہیں-
جمعرات کو نئے کورونا کے سب سے زیادہ کیسز ریاض (85) سامنے آئے – منطقہ شرقیہ  میں 66،  مکہ مکرمہ 50، حدود شمالیہ میں 13، الباحہ میں 7، عسیر میں 6، نجران، حائل اور مدینہ میں 5،5 جبکہ قصیم، الجوف، جازان میں تین، تین اور تبوک میں 2  نئے مریض سامنے آئے-
وزارت صحت نے کہا ہے کہ باہر نکلتے وقت ایس او پیز کا خیال رکھیں اور ماسک و سماجی فاصلے کا اہتمام کریں-

 

واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: