سعودی عرب میں سونے کی قیمت میں کمی
جمعرات 28 جنوری 2021 22:35
21 قیراط والے 8 گرام کے بسکٹ کی قیمت 1556.26 ریال ہے- (فوٹو عاجل)
سعودی گولڈ مارکیٹ میں جمعرات کو سونے کے نرخ مزید گر گئے- عالمی منڈی کے اثرات سے سعودی بازار بھی متاثر ہونے لگے-
عاجل ویب سائٹ کے مطابق 24 قیراط ایک گرام سونا جمعرات کو 222.32 ریال میں فروخت ہوا جبکہ بدھ کو اس کی قیمت 222.98 ریال تھی-
21 قیراط سونے کی قیمت بدھ کو 195.11 ریال تھی جمعرات کو گھٹ کر 194.53 ریال ہوگئی-
18 قیراط ایک گرام سونا جمعرات کو 166.74 ریال میں فروخت ہوا- 14 قیراط ایک گرام سونا 129.69 ریال اور 12 قیراط ایک گرام سونا 111.16 ریال میں جمعرات کو فروخت ہوا-
سعودی عرب میں ایک اونس سونا بدھ کو 6937.20 ریال میں دستیاب تھا جمعرات کو قیمت کم ہوکر 6918.75 ریال ہوگیا-
سعودی عرب میں 21 قیراط والے 8 گرام کے بسکٹ کی قیمت جمعرات کو 1556.26 ریال ریکارڈ کی گئی جو بدھ کو 1560.88 ریال تھی-
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں