Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’ مساجد میں کورونا ایس او پیز کی پابندی کرائی جائے‘

وزارت اسلامی امور ایک لاکھ سے زیادہ مساجد کے انتظامات دیکھ رہی ہے(فوٹو سبق)
سعودی عرب کے وزیر اسلامی امور و دعوت و رہنمائی شیخ ڈاکٹر عبداللطیف آل الشیخ نے مساجد کے منتظمین کو ہدایت دی ہے کہ وہ کورونا وبا سے بچاؤ کے لیے مقرر ایس او پیز کی نمازیوں سے پابندی کرائیں۔ 
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزیر اسلامی امور نے ہدایت کی کہ جانوں کی حفاظت اسلامی شریعت کی بنیادی ہدایات میں سے ایک ہے۔ جانوں کی سلامتی کو خطرہ لاحق نہیں کیا جاسکتا اور کوئی بھی شخص اس کا مجاز نہیں ہے۔

صحت و سلامتی کے امور میں لاپروائی خطرات سے دوچار کرسکتی ہے۔ (فوٹو عکاظ)

آل الشیخ نے ٹوئٹر پر پر بیان میں کہا  کہ  سعودی عرب نے کورونا وائرس کے نئے مصدقہ کیسز کی تعداد میں اضافے سے متعلق وزارت صحت کے بیان پر مملکت بھر میں مساجد کے تمام منتظمین سے کہتا ہوں کہ وہ ہر نماز کے بعد نمازیوں کو تاکید کریں کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے مقرر حفاظتی تدابیر کی سختی سے پابندی کریں۔ 
وزیر اسلامی امور نے یہ بھی کہا کہ یہ سب کے لیے بڑی ذمہ داری ہے۔ اسلامی شریعت نے جانوں کی حفاظت کی بڑی تاکید کی ہے۔ صحت و سلامتی کے امور میں لاپروائی خطرات سے دوچار کرسکتی ہے۔ 

کورونا سے بچاؤ کے لیے ایس او پیز کی پابندی کرائی جا رہی ہے۔( فوٹو عکاظ)

وزیر اسلامی امور کا کہنا تھا کہ نمازیوں کی رہنمائی اور آگہی مذہبی اور قومی فریضہ ہے۔ یہ حقیقت بھی مدنظر رہے کہ ہماری حکومت وبا سے نمٹنے کے لیے سرتوڑ کوشش کررہی ہے۔
یاد رہے کہ وزارت اسلامی امور مملکت بھر میں ایک لاکھ سے زیادہ مساجد کے انتظامات دیکھ رہی ہے اور وہ کورونا سے بچاؤ کے لیے ایس او پیز کی پابندی کرا رہی ہے۔

شیئر: