Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزیر صحت: ’کورونا وائرس کو دوبارہ پھیلنے نہ دیں‘

ہم سب نے مل  کر بڑے چیلنج کا مقابلہ کیا ہے (فوٹو: وزیر صحت ٹوئٹر)
سعودی وزیر صحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے سعودی عرب میں نئے کورونا وائرس کے مصدقہ کیسز بڑھ جانے پر سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں سے ایس او پیز کی پابندی کی پھر اپیل کی ہے۔
واضح رہے کہ جمعے کو مملکت میاں نئے کورونا کیسز کی تعداد 267 رہی جبکہ جمعرات کو 253 مریض سامنے آئے تھے۔ 
العربیہ کے مطابق وزیر صحت نے ٹوئٹر کے اپنے اکاؤنٹ پر بیان جاری کرکے کہا کہ ’ہم سب نے مل  کر بڑے چیلنج کا مقابلہ کیا اور ایک طویل سفر بھی طے کیا۔ اسے کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ ایک بار پھر دلی درخواست ہے کہ  وبا کو دوبارہ مسلط ہونے کی اجازت نہ دیں‘۔ 
 یاد رہے ہکہ کہ وزیر صحت نے 15 مارچ 2020 کو نئے کورونا وائرس  کی وبا کے ٓٓغاز پر بھی ایکوڈیو کلپ جاری کرکے کہا تھا کہ:
’ہم لوگ بڑے چیلنج کے ماحول میں سانس لے رہے ہیں۔ کورونا وائرس اس وقت پوری دنیا میں تیزی سے پھیل رہا ہے جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ ہم سب اسی دنیا کا اٹوٹ حصہ ہیں۔ ہماری قیادت اور ریاست نے آپ کے تحفظ کے لیے متعدد حفاظتی اقدامات کیے ہیں۔ چیلنج بڑا ہے آپ کا تعاون اہم ہے۔ آپ لوگوں سے تعاون کی دلی درخواست ہے‘۔ 
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: