Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طائف:کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر بلدیہ کا آپریشن جاری

رضاکار بھی بلدیہ کی ٹیموں نے ہمراہ آگاہی مہم میں شریک ہیں(فوٹو، سبق )
طائف میں بلدیہ کی جانب سے کورونا ایس اوپیز پرعمل نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں تیز کردی گئیں۔ بلدیہ کی متعدد ٹیموں نے کمشنری کے مختلف مقامات کا دورہ کیا اور تاکہ احتیاطی ضوابط پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جاسکے۔
ویب نیوز ’سبق‘ کے مطابق وزارت صحت کی جانب سے کورونا ایس اوپیز پر عمل درآمد کویقینی بنانے کے لیے طائف بلدیہ کی جانب سے مختلف ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ ٹمیوں نے علاقے کے تفریحی مقامات کے علاوہ تجارتی مراکز اور شاپنگ سینٹرز کا دورہ کیا ۔

مارکیٹوں میں آنے والوں کا جسمانی درجہ حرارت نوٹ کرنا لازمی ہے(فوٹو، سبق) 

کورونا ایس اوپیز پرعمل نہ کرنےوالوں کے چالان بھی کیے گئے۔ بلدیہ کے ذرائع کا کہنا تھا کہ کورونا سے بچاو کےلیے وزارت صحت نے گھروں سے باہر جانے والوں کے لیے حفاظتی ماسک کا استعمال لازمی قرار دیا ہے۔
حفاظتی ماسک کا استعمال نہ کرنے والے یا منہ اور ناک کو ڈھانپ کرنہ رکھنے والوں پر ایک ہزار ریال کا جرمانہ عائد کیاجاتا ہے۔ اس ضمن میں بلدیہ سمیت دیگر اداروں کے اہلکاروں کو بھی ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ ایس اوپیز پر عمل نہ کرنےوالوں کے فوری چالان کریں ۔
بلدیہ کی تفتیشی ٹیموں نے تجارتی مراکز میں کام کرنے والوں کا بھی جائزہ لیا جبکہ قانون کے مطابق ایسے مراکز جہاں آنے والوں کا جسمانی درجہ حرارت نوٹ کرنے کا انتظام نہیں کیا گیا تھا ان پر جرمانے عائد کیے گئے۔

 ماسک استعمال نہ کرنےوالوں پر ایک ہزار ریال جرمانہ ہوتا ہے(فوٹو، سبق نیوز)

جدہ میں بھی کورونا ایس اوپیز پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف تادیبی کارروائیاں کی جارہی ہیں ۔ اس ضمن میں تفریحی مقامات پر رضاکار بھی بلدیہ کی ٹیموں کے ساتھ مشترکہ کارروائی کررہے ہیں ۔
رضاکار تفریحی مقامات پر آنے والوں میں کورونا وائرس کے حوالے سے اہم معلومات پر مبنی کتابچے تقسیم کرتے ہیں جن میں کورونا سے بچاو اوراحتیاطی تدابیر کی وضاحت کی گئی ہے۔

شیئر: