Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کے 270 نئے مریض، ریاض ریجن میں سب سے زیادہ

گذشتہ 24 گھنٹے میں293 افراد وائرس سے صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔(فوٹو سبق)
سعودی عرب میں گذشتہ دنو ں سے کورونا کے نئے کیسز مسلسل 200 سے زیادہ سامنے آ رہے ہیں۔ 
سبق نیوز نے وزارت صحت کی جانب سے سنیچر کو جاری بیان کے حوالے سے بتایا ہے کہ’ گذشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے 270 نئے مریض سامنے آئے ہیں، جبکہ 293 افراد وائرس سے صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔‘
وزرات صحت کے مطابق ’گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید چار مریض چل بسے۔ جس کے بعد اب تک مرنے والوں کی تعداد 6 ہزار 372 ہو گئی ہے۔‘

’مملکت میں کورونا کے ایکٹیوکیسز کی تعداد دو ہزار 142 ہے(فوٹو اے ایف پی)

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ’مملکت میں کورونا کے ایکٹیوکیسز کی تعداد دو ہزار 142 ہے، جن میں سے 352 کی حالت نازک ہے جو انتہائی نگہداشت کے یونٹس میں زیرعلاج ہیں۔‘
جاری اعداد وشمار کے مطابق سب سے زیادہ مریض ریاض ریجن میں سامنے آئے، جن کی تعداد 105 ہے جبکہ الشرقیہ ریجن میں 60 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
 مکہ ریجن میں کورونا کے 40 مریض سامنے آئے جبکہ  مدینہ منورہ ریجن میں مریضوں کی تعداد 16 رہی۔ عسیر ریجن میں نو افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

اب تک تین لاکھ 67 ہزار 813 افراد میں وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے(فوٹو ایس پی اے)

الباحہ ریجن میں آٹھ ، القصیم اور الحدود امشمالیہ ریجن میں چھ، چھ ، حائل ریجن میں چار، نجران، تبوک اور الجوف ریجن میں تین، تین جبکہ جازان ریجن میں کورونا کے ایک مریض کی تصدیق ہوئی ہے۔
اب تک تین لاکھ 67 ہزار 813 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے جن میں سے تین لاکھ 59 ہزار299 افراد شفایاب بھی ہوئے ہیں۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کورونا سے بچاؤ کے لیے مقررہ احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ضروری ہے، جن میں سماجی فاصلے کا اصول انتہائی اہم ہے۔

شیئر: