Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بارق میں ایک ہزار پودے لگانے کی مہم

’کمشنری میں متعدد جگہوں کے علاوہ وادی البردانی میں سب سے زیادہ پودے اگائے جارہے ہیں‘ (فوٹو: سبق)
عسیر ریجن میں بارق کمشنری کی میونسپلٹی نے ایک ہزار پودے لگانے کی مہم شروع کر رکھی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق بارق میونسپلٹی کے سربراہ انجینئر الحسن المرضی نے کہا ہے کہ ’کمشنری میں متعدد جگہوں کے علاوہ وادی البردانی میں سب سے زیادہ پودے اگائے جارہے ہیں‘۔
’وادی البردانی کمشنری کا معروف سیاحتی مقام ہے جہاں علاقے کے رہائشیوں کے علاوہ دیگر شہروں سے سیاح سال بھر آتے رہتے ہیں‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’بارق کمشنری کے جنوبی حدود پر واقع وادی البردانی نہایت خوبصورت اور پر فضا مقام ہے جس کا رقبہ 1380231 مربع میٹر ہے‘۔
’یہاں سال بھر سبزہ رہتا ہے، ہر طرف ہریالی اور ندی ، نہریں اور چشمے ہیں جس کی وجہ سے پورے علاقے کے لوگ یہاں سیر وتفریح کے لیے آتے ہیں‘۔

’وادی البردانی معروف سیاحتی مقام ہے جہاں سیاح سال بھر آتے رہتے ہیں‘ (فوٹو: سبق)

انہوں نے کہا ہے کہ ’خوبصورت وادی کو صاف ستھرا رکھنے کے لیے بارق میونسپلٹی نے خصوصی توجہ مرکوز کر رکھی ہے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’گورنر عسیر شہزادہ ترکی بن طلال کی ہدایات پر یہاں دن بھر ٹیمیں کام کرتی رہتی ہیں‘۔

شیئر: