Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دو ماہ بعد پہلی مرتبہ کورونا کے نئے کیسز 300 سے زیادہ

مملکت میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد دو ہزار 146 ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں منگل کو دو ماہ میں پہلی مرتبہ کورونا کے نئے کیسز 300 سے زیادہ سامنے آئے ہیں۔ 
سبق نیوز نے وزارت صحت کی جانب سے  جاری بیان کے حوالے سے بتایا ہے کہ’ گذشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے 310 نئے مریض سامنے آئے جبکہ 271 افراد وائرس سے صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔‘
وزرات صحت کے مطابق ’گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید چار مریض چل بسے۔ جس کے بعد اب تک مرنے والوں کی تعداد 6 ہزار 379 ہو گئی ہے۔‘
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ’مملکت میں کورونا کے ایکٹیوکیسز کی تعداد دو ہزار 146 ہے، جن میں سے 375 کی حالت نازک ہے جو انتہائی نگہداشت کے یونٹس میں زیرعلاج ہیں۔‘
جاری اعداد وشمار کے مطابق سب سے زیادہ مریض ریاض ریجن میں سامنے آئے، جن کی تعداد 131 ہے جبکہ الشرقیہ ریجن میں 61 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
 مکہ ریجن میں کورونا کے 38 مریض سامنے آئے جبکہ  مدینہ ریجن میں مریضوں کی تعداد 16 رہی۔ الباحہ ریجن میں 13 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
الحدود الشمالیہ ریجن میں دس، الجوف ریجن میں نو، عسیر ریجن میں آٹھ ، القصیم اور نجران ریجن میں سات، سات، حائل ریجن میں چار، تبوک اور جازان ریجن میں تین، تین مریض سامنے آئے ہیں۔

اب تک تین لاکھ 68 ہزار افراد میں کورونا کی تصدیق ہو چکی ہے (فوٹو: ایس پی اے)

اب تک تین لاکھ 68 ہزار 639 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے جن میں سے تین لاکھ 60 ہزار 110 افراد شفایاب بھی ہوئے ہیں۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کورونا سے بچاؤ کے لیے مقررہ احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ضروری ہے، جن میں سماجی فاصلے کا اصول انتہائی اہم ہے۔

شیئر: