Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

البرک کے ساحل موسمِ سرما میں سیاحوں کے استقبال کے لیے تیار

ساحلی علاقوں اور سیاحتی مقامات کی دیکھ بھال کے کام تیز کر دیے گئے (فوٹو: ایس پی اے)
عسیر ریجن میں البرک میونسپلٹی نے ونٹر سیزن میں سیاحوں اور وزیٹرز کی آمد کی تیاریوں کے لیے ساحلی علاقوں اور سیاحتی مقامات کی دیکھ بھال کے کام تیز کر دیے۔
بحیرۂ احمر کے ساحلی مقام پر واقع البرک کمشنری خوشگوار موسم اور قدرتی مناظر کے باعث موسمِ سرما میں سمندری سیاحت اور تفریح کے اہم مرکز میں شمار کی جاتی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ریجنل میونسپلٹی خوشگوار موسم اور متنوع قدرتی مناظر سے بھر پور ماحول کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ساحلی مقامات کو سمندری سیاحت اور تفریح کے لیے ایک پُرکشش مقام بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔
ساحلی ماحول کے تحفظ، خدمات کے معیار کو بہتر بنانے اور سیاحتی مقامات کی کشش بڑھانے کے لیے ساحلی مقامات کی باقاعدگی سے صفائی اور دیکھ بھال کی جا رہی ہے۔ ان کوششوں کا مقصد یہ ہے کہ سیاح صاف ستھرے اور محفوظ ماحول مں ونٹر سیزن سے لطف اندوز ہو سکیں۔
گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مختلف ساحلی مقامات پر صفائی مہم کے دوران تین ہزار 900 کلو گرام ویسٹ ہٹایا گیا ہے۔

عوامی مقامات کی دیکھ بھال اور سماجی شراکت داری کو فروغ دینے کے لیے 50 رضاکاروں پر مشتمل ایک مہم کا بھی آغاز کیا گیا۔
اس اقدام کا مقصد پارکوں اور عوامی سہولیات کی نگرانی، صفائی سے متعلق امور کو مکمل کرنا ہے تاکہ علاقے کو مزید خوبصورت بنانے کے ساتھ خدمات کے معیار کو بہتر بنایا جا سکے۔
ان کوششوں سے سیاحوں کے لیے پُرکشش ماحول فراہم کرنے اور خدمات کے معیار کو بہتر بنانے کے ساتھ خطے میں سیاحت اور معاشی سرگرمیوں، ریستوران، کیفے اور ساحلی سیاحت سے وابستہ دیگر خمات کو فائدہ پہنچتا ہے۔ علاقے کے قدرتی حسن سے فائدہ اٹھانے کے وسیع مواقع بھی فراہم ہوتے ہیں۔

موسمِ سرما میں البرک کے ساحلی علاقوں کی اہمیت بڑھ جاتی ہے۔ عسیر کے پہاڑی علاقوں کے مقابلے میں یہاں موسم نسبتا گرم رہتا ہے جو ساحلی سیاحت اور سمندری تفریح کے شوقین افراد کو اپنی جانب متوجہ کرتا ہے۔
 سیاحوں کو معیاری خدمات کی فراہمی اور صحت و صفائی کے ضوابط پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے میونسپلٹی نے ایک ہفتے کے دوران 120 سے زائد تجارتی و مختلف خدمات فراہم کرنے والے اداروں کے 155 سے زیادہ تفتیشی دورے کیے جن میں 24 خلاف ورزیاں نوٹ کی گئی ہیں۔

 

شیئر: