Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں کورونا کے 3249 نئے مریض، 10 اموات

اب تک 38 لاکھ 49 ہزار 374 افراد کورونا ویکسین لے چکے ہیں- (فوٹو الامارات الیوم)
متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت نے اعلامیہ جاری کیا ہے کہ جمعرات 4 فروری کو کووڈ 19 کے نئے کیسز 3249 ریکارڈ کیے گئے ہیں جبکہ 3904 افراد صحت یاب ہوئے ہیں- اسی طرح 10 افراد کی کورونا کے باعث موت واقع ہوئی ہے-
اماراتی خبررساں ایجنسی وام کے مطابق جمعرات کو کورونا کے مریضوں کی تعداد میں کمی واقع ہوئی اور نئے کیسز 3249 رہے جس کے بعد اب تک کل مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 16 ہزار 875 ہوگئی ہے جبکہ 3904 شفا پانے والے افراد کے بعد اب کل صحت یاب لوگوں کی تعداد 2 لاکھ 93 ہزار 180 رہی- اسی طرح دس افراد کی موت کے بعد اب کل مرنے والوں کی تعداد 888 ہوگئی ہے-

گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران 156472 نئے کورونا ٹیسٹ کیے گئے- (فوٹو وام)

وزارت صحت نے بتایا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ایک لاکھ 56 ہزار 472 نئے کورونا ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں-
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے  دوران ایک لاکھ 57 ہزار 783 افراد کو کورونا ویکسین دی گئی ہے اس طرح اب تک 38 لاکھ 49 ہزار 374 افراد کورونا ویکسین لے چکے ہیں-
 
امارات کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز یو اے ای“ گروپ جوائن کریں

شیئر: