Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت میں داخلے پر سات فروری سے دو ہفتے کے لیے پابندی

 کویتی شہریوں کو عام حالات میں سفر کی اجازت نہیں ہوگی۔(فوٹو ٹوئٹر)
کویتی کابینہ نے باہر سے آنے والوں کو ایک ہفتے تک ہوٹل میں قرنطینہ میں رکھنے اور سات فروری سے دو ہفتے کےلیے ملک میں غیر کویتی باشندوں کے داخلہ پر پابندی کا فیصلہ کیا ہے۔ 
سبق ویب سائٹ کے مطابق کویتی کابینہ کا کہنا ہے کہ  کویتی شہریوں کو عام حالات میں سفر کی اجازت نہیں ہوگی۔ انتہائی ضرورت کے عالم میں ہی انہیں سفر کی اجازت دی جائے گی۔ 
کویتی کابینہ نے پورے ملک میں سپورٹس کلبز اور صالون بند کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے، اس پر عمل درآمد آئندہ ہفتے سے ہوگا۔ 
 کابینہ کے فیصلے کے بموجب ملک میں تجارتی مراکز اور ریستوران بھی رات 8 بجے سے بند کیے جائیں گے، اس کی شروعات آئندہ ہفتے سے ہوگی۔ اس بندش سے ریستوران کی ہوم ڈلیوری سروس مستثنی رہے گی۔
روئٹرز کے مطابق کویت نے کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث سات فروری سے دو ہفتے کے لیے غیر ملکیوں پر سفری پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔
کویتی کابینہ کا یہ فیصلہ سرکاری ٹی وی پر پڑھ کر سنایا گیا ہے۔ ملک میں داخل ہونے والے تمام افراد کو قرنطینہ میں رکھا جائے گا۔

شیئر: