Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کی طرف سے لیبیا میں عبوری حکومت کے قیام کا خیر مقدم

معاہدے میں مدد کےلیے اقوام متحدہ کے کردار کو بھی سراہا ہے۔(فوٹو عرب نیوز۹
سعودی عرب نے جمعے کو لیبیا میں عبوری قیادت کے اعلان کا خیر مقدم کیاہے۔
سعودی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ ’مملکت کو امید ہے کہ اس اقدام سے لیبیا میں سلامتی، استحکام اور ترقی حاصل ہوگی۔ معاہدے میں مدد کےلیے اقوام متحدہ کے کردار کو بھی سراہا ہے‘۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ سعودی عرب کو امید ہے کہ اس کامیابی سے لیبیا کا اتحاد اور خود مختاری برقرار رہے گی جو تمام غیر ملکی جنگجووں اور کرائے کے فوجیوں کے انخلا کا باعث بنے گی ‘۔ 
’ایک مستقل حل کا قیام جو بیرونی مداخلت کو روکے جس سے عرب علاقائی سلامتی کو خطرہ لاحق ہے‘۔
دریں اثنا اسلامی تعاون تنظیم ( او آئی سی) نے اپنے بیان میں کہا کہ ’اسے امید ہے کہ لیبیا میں عبوری قیادت کے قیام سے ملک میں سلامتی اور استحکام قائم ہوگا‘۔

 

 

شیئر: