Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اجتماعات بلانے والے، شرکا اور انتظامیہ کو جرمانے ہوں گے

’ایسے 5 افراد کا ایک جگہ جمع ہونا خلاف ورزی ہے جن کا آپس میں رہائشی تعلق نہیں ‘ (فوٹو: سبق)
سعودی پبلک پراسیکیوشن نے کہا ہے کہ ملک میں ہر قسم کے اجتماعات، سوشل تقریبات اور مختلف سرگرمیوں پر پابندی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق پبلک پراسیکیوشن نے کہا ہے کہ ’مقرر حد سے زیادہ افراد کے جمع ہونے پر جرمانہ ہوگا‘۔
’یہ جرمانہ لوگوں کو بلانے والے، اجتماع کے تمام شرکا اور جائے اجتماع کی انتظامیہ سب پر عائد کیا جائے گا‘۔
’کورونا کے انسداد کے لیے جاری حفاظتی تدابیر کے مطابق ایسے 5 افراد کا ایک جگہ جمع ہونا خلاف ورزی ہے جن کا آپس میں رہائشی تعلق نہیں‘۔
’یہ اجتماع خواہ دفتر کی عمارت میں، سائٹ پر ہو، گیسٹ ہاؤس یا فارم ہاؤس یا کسی بھی جگہ ہو، اس پر پابندی ہے‘۔
ادارے نے کہا ہے کہ ’دوسری مرتبہ خلاف ورزی پکڑی جائے گی تو جرمانہ دوگنا ہوگا‘۔

شیئر: