Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا سے متعلق افواہیں پھیلانے پر دس لاکھ ریال تک جرمانہ، ایک سال قید

ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کا تناسب 72 فیصد تک پہنچ چکا ہے۔(فوٹو سبق)
سعودی وزارت داخلہ کے ترجمان طلال الشلھوب نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے مملکت بھر میں متعدد حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں۔ 
سبق ویب سائٹ کے مطابق الشلھوب نے اتوار کو نئے کورونا وائرس سے متعلق پریس کانفرنس میں بتایا کہ ’کورونا وبا سے متعلق غلط معلومات اور افواہیں پھیلانے کی سزا دس لاکھ  ریال تک جرمانہ اور ایک برس تک قید ہوگی‘۔
الشلھوب نے زور دے کر کہا کہ ’ سیکیورٹی فورس کے اہلکار کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں۔ حالیہ ایام میں ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کا تناسب 72 فیصد تک پہنچ چکا ہے‘۔ 
انہوں نے خبردار کیا کہ ’جو شخص بھی سوشل میڈیا پر کورونا وبا کے بارے میں مغالطہ آمیز اطلاعات پھیلائے گا یا ان کا تبادلہ کرے گا یا افواہیں جاری کرے گا اس کے ساتھ آہنی پنجے سے نمٹا جائے گا‘۔
انہوں نے کہا کہ’ وجہ یہ ہے کہ اس قسم کی حرکتوں سے نہ صرف یہ کہ عوام میں خوف و ہراس پھیلتا ہے بلکہ یہ ایک طرح سے ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر آمادہ کرنے والا عمل بھی ہے‘۔
طلال الشلھوب کا کنہا تھا کہ’ قید کی سزا کم سے کم ایک برس ہوگی اور زیادہ سے زیادہ پانچ برس تک ہوگی۔ دوبارہ خلاف ورزی کی صورت میں سزا دگنی ہوگی۔خلاف ورزی پر دونوں سزائیں بھی دی جاسکتی ہیں یا کوئی ایک سزا بھی دی جاسکتی ہے‘۔

شیئر: