Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان کی بیٹوں اور پوتوں کے ساتھ نادر تصویر

’شاہ سلمان کی نادر تصویر ہے جس میں وہ اپنے 4 بیٹوں اور دوپوتوں کے ساتھ ہیں‘ ( فوٹو: ٹوئٹر)
سوشل میڈیا صارفین نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کی ایک نادر تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ اپنے 4 بیٹوں اور دو پوتوں کے ساتھ ہیں۔
اخبار 24 کے مطابق بیٹوں میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور شہزادہ خالد بن سلمان بھی نظر آرہے ہیں۔
ٹوئٹر پر آل سعوداکاؤنٹ نے تصویر کے متعلق کہا ہے کہ ’شاہ سلمان کے ساتھ دائیں سے  شہزادہ محمد، شہزادہ احمد بن فہد بن سلمان، شہزادہ سعودی بن سلمان، شہزادہ ترکی بن سلمان ہیں جبکہ بیٹھے ہوئے شہزادہ خالد بن سلمان اور شہزادہ سلمان بن سلطان بن سلمان ہیں۔
 

شیئر: