Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویتی سیاح نے جازان کے علاقے میں کیا دیکھا 

اپنے مشاہدات پیش کرکے لوگوں کو جازان آنے کی ترغیب دی ہے۔(فوٹو سبق)
کویتی شہری محمد المیمونی نے جازان ریجن کی کمشنریوں اور قریوں کی سیاحت کے دوران اپنے مشاہدات پیش کرکے لوگوں کو جازان آنے کی ترغیب دی ہے۔
المرصد ویب سائٹ کے مطابق المیمونی نے جیزان شہر اور الدایر بنی مالک کمشنری سمیت جازان کی کئی کمشنریوں کی سیاحت کے حوالے سے کہا کہ جازان کی آب و ہوا بڑی اچھی لگی۔

وادی العین میں ناشتہ اس کی زندگی کا سب سے لذیذ ترین کھانا تھا۔( فوٹو سبق)

یہاں کے باشندے سیاحت کے لیے آنے والوں سے کھلے دل و دماغ اور مسکراتے چہروں کے ساتھ ملتے ہیں۔ جازان کے کھانے بڑے لذیذ ہیں۔ یہاں جتنے لذیذ پکوان کھائے ہیں زندگی میں کبھی نہیں کھائے۔ 
محمد المیمونی نے کہاکہ جازان آنے سے قبل محکمہ سیاحت کے عہدیداروں کے توسط سے بہترین ہوٹلوں میں بکنگ کرالی تھی۔ جازان پہنچ کر ان کی سوچ بدل گئی۔ ہوٹلوں کے بجائے انہوں نے عوامی مسافر خانوں میں قیام کو ترجیح دی۔ اس تبدیلی سے انہیں جازان کو دیکھنے، سمجھنے اور اس سے لطف اٹھانے کے زیادہ مواقع ملے۔

یہاں کے باشندے کھلے دل و دماغ اور مسکراتے چہروں کے ساتھ ملتے ہیں۔(فوٹو سبق)

کویتی سیاح نے جازان کے ایک عوامی مسافر خانے میں رہائش کا ماحول بھی وڈیو کلپ میں ریکارڈ کرکے اپنے احباب کے ساتھ شیئر کیا ہے۔ 
المیمونی نے الدایر بنی مالک کی وادی العین میں جو ناشتہ کیا اس کے بارے میں کہنا تھا کہ یہ اس کی زندگی کا سب سے لذیذ ترین کھانا تھا۔ اس کی وڈیو بھی سوشل میڈیا پر احباب کے ساتھ شیئر کی ہے۔ 

شیئر: