Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان کی سعودی عرب کے ابہا ایئر پورٹ پر حملے کی مذمت

حوثیوں کے حملے سے ٹارمک پر کھڑے ایک مسافر جہاز میں آگ لگ گئی تھی۔ فوٹو الاخباریہ
پاکستان کی وزارت خارجہ نے سعودی عرب کے ابہا ایئرپورٹ پر حوثیوں کے ڈرون حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
بدھ کو دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان حوثی دہشت گردوں کے ابہا ایئر پورٹ پر ڈرون حملے کی شدید مذمت کرتا ہے۔
یاد رہے کہ بدھ کے روز حوثی دہشت گردوں نے ابہا ایئر پورٹ پر ڈرون حملہ کیا تھا جس سے ٹارمک پر کھڑے ایک مسافر طیارے کو آگ لگ گئی تھی، تاہم بعد میں آگ پر قابو پا لیا گیا تھا۔
وزارت خارجہ کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اس قسم کے حملے سعودی عرب اور خطے کے امن و سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔
پاکستان کے دفتر خارجہ نے حوثی دہشت گردوں کے سعودی عرب پر حملوں کی فوری بندش کا مطالبہ کیا ہے۔
بیان میں سعودی عرب کی سکیورٹی اور علاقائی سالمیت کو کسی بھی قسم کے خطرے کی صورت میں پاکستان کی طرف سے سعودی عرب کی مکمل حمایت اور یکجہتی کا اعادہ بھی کیا گیا ہے۔

شیئر: